میرے دوستوں کی بیویوں کو مجھ سے یہ شکایت ہے کہ میں اپنی بیوی کو ان سے ملنے نہیں دیتا اور مجھے اپنے دوستوں کی بیویوں سے یہ شکایت ہے کہ وہ صرف ملنے کے لیے میری بیوی سے نہیں ملتی ہیں بلکہ اپنی امارت کا رُعب جھاڑنے کے لئے میری بیوی کو اپنے گھر بلاتی ہیں۔
میری بیوی جب کسی دوست کی بیوی سے مل کر گھر...