میرا تعلق ایک کٹر وہابی اور دیوبندی گھرانے سے ہے لیکن یہی بات سچ اور اصل ہے کہ صوفیا کرام نے اس سرزمین میں اسلام کو پھیلایا ہے ورنہ عربی اسلام میں اتنی طاقت نہیں تھی کہ کسی عجمی سرزمین پر اپنی جڑیں گاڑ سکے۔ یہ صوفیا کرام کی ہی بدولت ہے جس کی وجہ سے اسلام اس عجمی سرزمین کے چپے چپے پر پھیلا ہوا ہے۔
ارے صاحب اسلم جیراج پوری کی کتابیں یہاں دے دیں۔ آپ کو لوگ تو معتزلہ کے کارندوں کا خطاب دے دیں گے حسان میاں!۔ :)
تو نے یہ کیا غضب کیا، مجھ کو بھی فاش کر دیا
میں ہی تو ایک راز تھا سینۂ کائنات میں!
میرے خیال میں آپ اگر برصغیر کی نعتوں کا مطالعہ کریں تو یہ غلو اور وغیرہ آپ بے آشکار ہو جائے گا۔ برصغیر کی ابتدائی نعتوں میں رسولِ اکرم کو مدینے کا بنسی بجیا بھی کہا گیا ہے۔ اور رسولِ اکرم کی خاکِ پا کے تلے بہت سے شاعر تڑپتے دکھائی دیں گے۔ یہ غلو اور وغیرہ اس برصغیر کی تہذیب و ثقافت کا حصہ ہے۔...
ہوش و خرد سے ہم کو سروکار کچھ نہیں
اِن دونوں صاحبوں کو ہمارا سلام ہے
منزل ہماری پاتے ہیں کب شیخ و برہمن
اسلام و کفر سے پرے اپنا مقام ہے
کیا بات ہے۔ بہت خوبصورت انتخاب۔ بہت شکریہ حسان میاں!
آئن سٹائن کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھا تھا کہ ایک ویٹرس نے اسے پہچان لیا اور کہنے لگی میں نے تمہارے نظریۂ اضافت کی بہت دھوم سنی ہے لیکن مجھے تو اس نظریے کی سمجھ نہیں آ سکی تم ہی کچھ سمجھاؤ ۔ آئن سٹائن نے کہا کہ اگر تمہیں ایک گھنٹہ کسی انتہائی ناپسندیدہ آدمی کے ساتھ گزارنا پڑے تو تمہیں ایک گھنٹہ کئی...