خیر، اب میرے جانے کا وقت ہو گیا۔ اگر آپ کو پتا چل جائے کہ اصل دین کیا ہے اور تمام امتِ مسلمہ بھی اس پر ایمان لے آئے تو مجھے بتا دیجیے گا میں بھی ایمان لے آؤں گا۔ تب تک کے لیے خدا حافظ!
بھائی صاحب، آپ نے جو شعر درج کیا ہے وہ وزن سے خارج ہے۔ بہرحال میں تو آپ کو اکسا رہا ہوں کہ آپ کھل کر عرض کریں لیکن آپ مسلسل اشارے کنایوں سے کام لے رہے ہیں۔ کھل کر کچھ کہیں گے تو میں بھی آپ کو کھُل کر جواب دے سکوں گا۔ ورنہ یہاں تو ساری رات بیت بازی ہی چلتی رہے گی۔ :)
بھائی، میں تو آپ کے خیالات جاننا چاہ رہا ہوں۔ کبھی آپ روایات کا حوالہ دیتے ہیں کبھی قرآن کا۔ جبکہ ہر مسلمان کا عقیدہ ہے کہ قرآن کے ٹیکسٹ میں رد و بدل نہیں ہو سکتی۔ جبکہ روایات کے بارے میں ایسا کوئی عقیدہ نہیں ہے۔ میں تو صرف آپ کا عقیدہ جاننا چاہ رہا ہوں کہ آپ قرآن کی کونسی تشریح اور کونسی روایات...