نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    ویسے، اگر مطلعے کے کسی ایک مصرعے میں ’’وَٹ، ہٹ،‘‘ وغیرہ پر مبنی قافیہ باندھا جاتا تو کی تب بھی یہ سقم قائم رہتا؟
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    جناب استاد محترم، اعجاز صاحب، تسلیمات آپ کی توجہ کے لئے شکرگزار ہوں۔ بات آپ کی درست ہے، چوکھٹ اور کروٹ کو ساعت اور عادت کے ساتھ بطور قافیہ ہضم کرنا مشکل ہے، میں نے اس لئے کر لیا کہ ’’وَٹ‘‘ اور ’’دَت‘‘ آج کل کے لہجے میں قریب المخرج ہی ہوتے ہیں :) بہرحال، سقم تو ہے :) دعاگو، راحلؔ
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    جناب استاد محترم اعجاز صاحب، آداب آپ نے تفصیلی جائزہ لیا اور تفصیل سے جواب دیا، جس کے لئے میں ممنون و متشکر ہوں۔ آپ نے پہلی تین صورتوں میں عروضی سقم کی جانب درست توجہ دلائی، میں واقعی کبھی کبھار اس بحر کو خلط کردینے کا مرتکب ہوجاتا ہوں، زیادہ تر تقطیع کرکے تسلی کرلیتا ہوں مگر کبھی کبھار سستی...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    توجہ اور پسندیدگی کے لئے شکرگزار ہوں عدنان بھائی
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    شکریہ ارشد صاحب
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    مطلع برائے اصلاح

    عزیزان گرامی، آداب! کل شب ایک مطلع سوجھا، پھر چلتے پھرتے اس کی مخلتف صورتیں ذہن میں آتی گئیں، جن میں سے کچھ "شارٹ لسٹ" کی ہیں۔ آپ حضرات ملاحظہ کیجئے اور اپنی ثمین آراء سے آگاہ کیجئے۔ اساتذہ سے توجہ کی خوصوصی درخواست ہے، تاہم دعوت سب دوستوں کے لئے عام ہے ۔۔۔ آئیے اور ہاتھ صاف کیجئے :) 1۔ تمہارا...
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    نعتِ رسولِ مقبول ﷺ

    ماشاء اللہ ۔۔۔ اللہ پاک جزائے خیر عطا فرمائے، آمین اللھم صلی علی محمد و علی آلہِ و بارک و سلم
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    م فا ع لن ف ع لا تن م فا ع لن ف ع لن تُ آ ز ما ئ شُ سے طا عَ تے ب دل تَ رَ ہا میری تقطیع کے حساب سے تو مسئلہ نہیں ہونا چاہیئے، عروض کی ویب گاہ پر بھی جائزہ لیا تھا، وہاں بھی کسی سقم کی نشاندہی نہیں ہوئی۔ بہر حال، دیکھیں، اعجاز صاحب کی...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    ذرا مزید وضاحت کردیں کہ کس حوالے سے دوبارہ دیکھوں؟ کوئی عروضی سقم ہے یا آپ کو مصرعے کی بنت کمزور لگی؟ دعاگو، راحل
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    بہت شکریہ خورشید بھائی، اللہ آپ کو خوش رکھے :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    عین ممکن ہے، وہ کیا ہے نہ، ہمارا صابن سلو ہے :)
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    میرے لکھتے لکھتے ہی محفل میں ہنگامہ بپا ہوگیا تھا :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    عزیزی عمران صاحب، آداب تھوڑی فراغت تھی تو سوچا اپنی بھی دوکوڑی کی سناتا چلوں۔ اب قصور تو ہماری فراغت کا ہے، برداشت آپ کو کرنا پڑے گا :) ۱۔ مطلع ابھی تک پریشاں ہے، اور میری ناچیز رائے میں بیان درست نہیں۔ نشہ دے کر تو لوٹا جاتا ہے، نشے سے لوٹنا ٖغیرمانوس ہے! دوسرے یہ کہ ’’لوٹ‘‘ کے ساتھ...
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    کسی گہرے نشے سے زندگانی لُوٹ جاتی ہیں: غزل برائے اصلاح

    ہائے مخلوط تقطیع میں تو محسوب نہیں ہوتی، غالباً اسی لئے ساتھ، ساتھ وغیرہ کو رات، بات، مات کا قافیہ تسلیم کیا جاتا ہے۔ کیا اسی اصول پر لُوٹ اور رُوٹھ قافیہ نہیں ہوسکتے؟
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    بہت شکریہ جناب عدنان صاحب، پسندیدگی کے لئے ممون و متشکر ہوں دعاگو، راحلؔ
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا

    عزیزانِ من، آداب و تسلیمات! خدا کا کرم ہے کہ کئی برسوں بعد آج کل آمد زور و شور سے جاری ہے :) سو اسی واسطے ایک تازہ غزل پیشِ خدمت ہے، گر قبول افتد، زہے عز و شرف! دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اِسی میں الجھا رہا، عادتیں بدلتا رہا میں تیرے غم کے...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: امیدیں ختم ہونے تک، تمنا ختم ہونے تک

    مکرمی خورشید بھائی، بے حد ممنون و متشکر ہوں اس حوصلہ افزائی کے لئے۔ جزاک اللہ دعاگو، راحلؔ
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    جو بیٹے بیٹیوں کو اپنی غربت دے چکا میں : غزل برائے اصلاح

    آپ نے درست توجہ دلائی ہے، میری رائے میں بھی برا ماننا ہی درست ہے، جو میں نے لکھا آپ اسے غلط العام سمجھ کر درگزر کردیں :)
Top