نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم 'جینے کا عزم'

    گلزار صاحب تو دھویں کو بھی جلا، بجھا اور برسا دیتے ہیں :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تازہ کاوش

    میرے خیال میں یہ پنا ہندی والا ہے، صفحے والا؟؟؟
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ”فعولن فعولن فعولن فعولن“ کا کھیل

    شفیق الرحمٰن نے اپنے ایک انشائیے میں، کسی زمانے میں اخبارات یا رسالوں کے مدیران سے بذریعہ خط سوال و جواب کئے جاتے تھے اس کی پیروڈی لکھی ہے۔ کوئی صاحب یا صاحبہ ایڈیٹر کو خط لکھ کر مندرجہ ذی اشعار کا مطلب پوچھتے ہیں۔ لیا جس نے مجھ سے عداوت کا پنجہ سنلقی علیھم عذاباً ثقیلا نکل اس کی زلفوں کے کوچہ...
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تازہ کاوش

    ماشاءاللہ شکیلؔ صاحب، بہت خوب۔
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم 'جینے کا عزم'

    جناب، جناب، جناب :) اس حسنِ ظن کے لئے میں صرف آپ کا شکریہ ہی ادا کرسکتا ہوں :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    پڑی تھی کمرے میں شامِ ملال تہہ بہ تہہ

    بھئی واہ! سبحان اللہ ۔۔۔ کیا نادر ردیف ہے اور کیا ہی عمدہ نبھایا ہے آپ نے اسے۔ ماشاءاللہ ۔۔۔ بہت خوب!
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم 'جینے کا عزم'

    ابلاغ کا تو کوئی مسئلہ جناب، معنی و مفہوم تو واضح ہے۔ میرا مطلب یہ تھا کہ عموماً کہا جاتا ہے کہ شب کا صبح ہونا وغیرہ، یعنی عام طور پر ایسی تراکیب میں ’’کا‘‘ کے ذریعے عطف کیا جاتا ہے۔ میں یہ قطعاً نہیں کہنا چاہ رہا ہے کہ ایسا لکھنا غلط ہوگا، عین ممکن ہے کہ یہ تاثر میری قلت مطالعہ کے سبب ہو۔
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    ایک نظم 'جینے کا عزم'

    ماشاءاللہ، بہت خوب۔ اچھی نظم ہے اور آپ نے شروع سے آخر تک تسلسل کو خوب نبھایا ہے۔ اسی مضمون پر بہت سال قبل اس عاجز نے بھی ایک آزاد نظم کہی تھی، آپ نے وہ دور یاد دلا دیا :) اگر ناگوار نہ گزرے تو دو ایک مقامات پر جو تردد ہوا، اس کا ذکر کرنا چاہوں گا۔ ’’شب کا سویرا ہونا‘‘ کچھ نامانوس سا لگ رہا...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    مکرمی ظہیر صاحب، آداب۔ سب سے پہلی بات مندرجہ بالا عبارت کو تو ہم کلی طور پر مسترد کرتے ہیں۔ جنرل آصف غفور کے الفاظ میں کہا جائے تو notification rejected :) باقی، مجھے اندازہ ہے کہ آپ کو وقت کی کمی کا سامنا رہتا ہے، اس کے باوجود آپ نے تفصیلا جواب عنایت فرمایا، جس کے لئے میں شکرگزار ہوں۔ امید...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم

    اجی، برا کون احمق مانتا ہے۔ اصل میں تدوین کرتے کرتے کسی کام سے اٹھ گیا اور پیچھے سے موبائل ہمارے صاحبزادے کے ہاتھ لگ گیا جس نے تباہی پھیردی :) ابھی سب دوبارہ سیٹ کیا ہے :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم

    تابش بھائی، تصحیح کردی ہے، ایک بار پھر نشاندہی کے لئے شکریہ۔ جزاک اللہ
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم

    جی بہتر، آپ حکم کریں، ہم لکھنا ہی چھوڑ دیتے ہیں :)
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم

    شکریہ تابش بھائی، میں نے پتہ نہیں کس خیال میں دھیان نہیں کیا۔ جزاک اللہ
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم

    عزیزانِ گرامی، تسلیمات! ایک غزل، حضرتِ جونؔ کی زمین میں، آپ سے کے ذوق کی نظر۔ امید ہے آپ اپنی قیمتی آراء سے ضرور نوازیں گے۔ دعاگو، راحلؔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ طواف اس زندگی کا کیوں کریں ہم اب اس تربت کو کعبہ کیوں کریں ہم؟ قصور اس کا ہے، جب یہ جانتے ہیں...
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    استاذی، زخم اور رسم والے نکتے کی کچھ تفصیل عنایت فرمائیں، میری سمجھ میں بھی نہیں آسکا۔ جزاک اللہ۔
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ایسی باریکیوں کی بابت تو استادِ محترم ہی آگہی دے سکتے ہیں۔ ممکن ہے ان کا اشارہ رسمِ نَو میں کسرۂ اضافت کی طرف ہو؟ ویسے چھوٹا منہ بڑی بات والا معاملہ ہے مگر میری ناچیز رائے میں دو اور نَو میں اختلافِ حرکات بھی محلِ نظر ہو سکتا ہے۔
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    تسلیم، ہم تو بس ایک مفروضہ بیان کررہے ہیں وگرنہ اس معاملے میں ہم بھی آپ کے دبستان کے ایک خادم ہیں :)
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    چھوٹے دماغ والے میری طرح کے بے سروپا سوالات ہی کرتے ہیں :)
  19. محمد احسن سمیع راحلؔ

    یقینِ نور ہو دل میں تو شب گوارا ہے

    جناب، ہمارا مدعا یہ ہے کہ یہاں تسہیل کا جو بنیادی محرک ہے وہ عروض کو اردو کے مزاج سے ہم آہنگ کرنا ہے۔ اردو والوں کا، بجز مدارس عربیہ کے فضلاء کے، مزاج یہ ہے کہ وہ عین کی آواز یا تو الف سے بدل دیتے ہیں یا نکالتے ہی نہیں۔ عزیز میں الف سے بدل جاتی ہے۔ معاف اور شروع میں سنائی ہی نہیں دیتی۔ سو...
Top