(سچے عاشقوں سے معذرت کے ساتھ)
کلامِ دسمبر کی ایسی کی تیسی
اور اس کے سخن ور کی ایسی کی تیسی
دوبارہ یہ چخ چخ اگر میں نے سن لی
تو قندِ مکرر کی ایسی کی تیسی
اسی ماہ محبوبہ بھاگی سبھی کی
تمھارے مقدر کی ایسی کی تیسی
ہر اک سال راحیلؔ اپریل دو ہوں
دسمبر کے چکر کے ایسی کی تیسی
راحیلؔ فاروق