اگر کوئی شخص مسجد میں کوئی تھیلی بھی لے کر آ جائے تو تمام نمازیوں کی نظر یں اُس شخص پر اور اُس کی تھیلی پر ہوتی ہے کہ کہیں کوئی خود کش بمبار نہ ہو۔ اب ہم عبادت بھی خوف کے سائے میں کرتے ہیں۔ :-(
برے لوگ ہمیشہ یاد رکھیں
"جو جتنا طاقت ور ہوتا ہے اس کا انجام بھی اُتنا ہی عبرت ناک ہوتا ہے"
یہ بات کسی نے مغل بادشاہ شاہجان پر بنائی گئی ڈاکیومینٹر ی میں کہی تھی۔
اس شخص کے پاس کوئی فن نہیں سوائے الزامات لگانے کے۔ الیکشن مہم میں اس شخص نے زرداری اور نواز کے پر کیا کیا الزمات نہیں لگائے۔ اب معاملہ کورٹ میں ہے۔ بیٹا اب ثابت کر الزام :D
ایک خبر کے مطابق کراچی کے ایک انتخابی مرکز پر کلفٹن اور ڈیفنس والوں کی قطار علیحدہ اور نیلم کالونی والوں کی قطار علیحدہ تھی۔ "نئے پاکستانیوں" کی ایلیٹ کلاس نے مڈل اور لوئر مڈل کلاس کے ساتھ ایک قطار میں کھڑا ہونا بھی گوارہ نہ کیا۔
خبر کا ماخد
اللھم صل علیٰ محمد وعلیٰ آل محمد کما صلیت علیٰ ابراھیم وعلیٰ آل ابراھیم انک حمید مجید۔
اللھم بارک علی محمد وعلیٰ آل محمد کما بارکت علیٰ ابراھیم وعلیٰ آل ابراھیم انک حمید مجید۔
نوازشریف کے پاس کہنے کے لیے کچھ ہے ہی نہیں ۔ جس شہر میں جلسہ ہوتا ہے فرماتے ہیں کہ اگر میں وزیر اعظم ہوتا تو یہاں سے موٹر وے گزرتی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :biggrin::biggrin:
یہ ڈائیلاگ آپ کو ہر تقریر میں ملے گا۔