نتائج تلاش

  1. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ماییم و دلِ صافِ چو آیینه چه داری محروم ز عکسِ رُخت آیینهٔ ما را (عبدالرحمٰن جامی) ہم ہیں اور [ہمارا] آئینے جیسا صاف دل [ہے]۔۔۔ تم ہمارے آئینے کو اپنے چہرے کے عکس سے کس لیے محروم رکھتے ہو؟
  2. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    چون ناوکِ دل‌دوزِ تو راحت نرساند هر مرحمِ راحت که رسد سینهٔ ما را (عبدالرحمٰن جامی) جو بھی مرحمِ راحت ہمارے سینے پر پہنچتا ہے، [اُن میں سے کوئی بھی] تمہارے تیرِ دل دوز کی طرح راحت نہیں پہنچاتا۔
  3. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    بِگْشا دری از تیغِ جفا سینهٔ ما را وز سینه بُرون بر غمِ دیرینهٔ ما را (عبدالرحمٰن جامی) [اے محبوب!] تیغِ جفا سے ہمارے سینے میں ایک در کھولو اور [ہمارے] سینے سے ہمارے غمِ دیرینہ کو بیرون لے جاؤ۔
  4. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    گر جلوه‌کنان بِگْذری آدینه به مسجد بُت‌خانه کنی مسجدِ آدینهٔ ما را (عبدالرحمٰن جامی) اگر تم جلوہ کرتے ہوئے بہ روزِ جُمعہ مسجد سے گُذرو تو تم ہماری مسجدِ جُمعہ (مسجدِ جامع) کو بُت خانہ کر دو گے۔
  5. حسان خان

    محمد فضولی بغدادی کا ذکر بالآخر ایک پاکستانی اردو اخبار میں

    جب میں نے انٹرنیٹ پر فارسی و تُرکی ادبیات کی تبلیغ شروع نہیں کی تھی، اُس وقت تک پاکستان میں محمد فضولی بغدادی بالکل گُمنام شاعر تھے، حالانکہ وہ قومِ اتراک کے ایک عظیم ترین شاعر ہیں، اور اُن کا آذربائجان و تُرکیہ میں (نیز، تُرکستان اور عراقی و شامی تُرکوں میں بھی) وہی رُتبہ ہے جو فارسی گویوں میں...
  6. حسان خان

    ہماری جامی سے ارادت مندی ہے جس نے اُن الحاقی نعتوں کو پاکستان میں اِتنا معروف کر دیا ہے۔

    ہماری جامی سے ارادت مندی ہے جس نے اُن الحاقی نعتوں کو پاکستان میں اِتنا معروف کر دیا ہے۔
  7. حسان خان

    جامی نے کئی نعتیں اور نعتیہ قصائد لکھے ہیں، اور خوب لکھے ہیں، لیکن جو نعتیں جامی کے نام سے...

    جامی نے کئی نعتیں اور نعتیہ قصائد لکھے ہیں، اور خوب لکھے ہیں، لیکن جو نعتیں جامی کے نام سے پاکستان میں مشہور ہیں، وہ عبدالرحمٰن جامی کی نہیں ہیں۔
  8. حسان خان

    پاکستان میں رائج جامی سے منسوب کئی فارسی نعتیں (جو شعری و زبانی لحاظ سے بھی پست ہیں) در حقیقت...

    پاکستان میں رائج جامی سے منسوب کئی فارسی نعتیں (جو شعری و زبانی لحاظ سے بھی پست ہیں) در حقیقت جامی کی نہیں ہیں۔
  9. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    ایک شخص کی درخواست پر اِن فارسی ابیات کا ترجمہ کیا ہے: من شیفتهٔ جذبهٔ مستانهٔ خویشم آیینهٔ حیرانِ پری‌خانهٔ خویشم دل‌باختگان را خبر از هر دو جهان نیست از بس که شدم محوِ تو بیگانهٔ خویشم (نامعلوم) میں خود کے جاذِبۂ مستانہ کا شیفتہ ہوں میں خود کے پری خانے کا آئینۂ حیران ہوں دل باختہ افراد کو...
  10. حسان خان

    میرا وجود سرتاسر نجاستوں میں غرق تھا۔ فارسی کے آبِ تطہیر کُن سے بپتسمہ پانے کے بعد میں پاکیزہ و...

    میرا وجود سرتاسر نجاستوں میں غرق تھا۔ فارسی کے آبِ تطہیر کُن سے بپتسمہ پانے کے بعد میں پاکیزہ و مُطہّر ہوا۔
  11. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    «حافظ شیرازی» کی ایک بیت پر عُثمانی شاعر «قارامان‌لې نظامی» کی تخمیس: در همه دَیرِ مُغان نیست چو من باده‌پرست زانکه من مستِ خراب آمدم از عهدِ الست چون جُز او نیست در آفاقِ جهان هر چه که هست همه کس طالبِ یارند چه هُشیار و چه مست همه جا خانهٔ عشق است چه مسجد چه کُنِشت (قارامان‌لې نظامی) کُل دَیرِ...
  12. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی کے چند تُرکی اشعار

    کېلسه، أیتورده آشوقمه‌نگ کیم، فرح‌دین اۉلمه‌یین نُکته‌دان‌لیغ بیرله اول سۉزنی قاشیم‌ده اۉتکه‌رینگ (امیر علی‌شیر نوایی) اگر وہ آئے تو [یہ خبر] کہنے میں عجَلت مت کیجیے، تاکہ میں شادمانی سے مر نہ جاؤں۔۔۔ اُس سُخن کو نُکتہ دانی کے ساتھ [آہستہ آہستہ] میرے پیش میں کہیے۔ Kelsa, ayturda oshuqmangkim...
  13. حسان خان

    تھی ہم کلام شجر سے دعا کے لہجے میں - ریحان اعظمی

    اِس ہفتے بروزِ یک شنبہ (اتوار) مَیں ایک دوست کے عَقدِ نکاح کے سلسلے میں محلّۂ جعفرِ طیّار ہی میں تھا۔ وہاں اِس بارے میں اطلاع ملی تھی، بعد ازاں میرا دوست انتقال کردہ پر فاتحہ خوانی کرنے اُن کے گھر کے نزد گیا تھا، اور میں بھی اُس کے ہمراہ تھا۔ سلمان اعظمی میرے ایک دیگر جعفرِ طیّاری دوست کے دوست...
  14. حسان خان

    موج زن ہے دل میں ہر دم یادِ آذربائجان۔۔۔

    موج زن ہے دل میں ہر دم یادِ آذربائجان۔۔۔
  15. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    دیارِ آذربائجان اور مشرقی اناطولیہ کے تُرک پادشاہ «جهان‌شاه قاراقویونلو» کی ایک فارسی بیت: گر فاش می‌زنم لِمَنِ الْمُلْك را به خَلق بس خُسروانِ مُلکِ جهان را گدا کنم (جهان‌شاه قاراقویونلو 'حقیقی') اگر میں «لِمَنِ الْمُلْك» کو خَلق پر فاش کر دوں تو کتنے ہی پادشاہانِ مُلکِ جہاں کو گدا کر دوں گا۔...
  16. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خلیفۂ عُثمانی سُلطان سلیم خان اوّل کی ایک بیت: در کوهسارِ هجر ز شوقِ لبِ تو هست کارم به خونِ دل طلَبیدن نشانِ لعل (سلطان سلیم خان اول) تمہارے ہجر کے کوہسار میں تمہارے لب کے اشتیاق کے باعث میرا کار خونِ دل کے ساتھ لعل کا نشان تلاش کرنا ہے۔ × «لعل» استعارتاً لبِ معشوق کے لیے استعمال ہوا ہے۔
  17. حسان خان

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    خلیفۂ عُثمانی سُلطان سلیم خان اوّل کی ایک بیت: از هجرِ لعلِ گوشِ تو از اشک قطره‌ای آویخته ز هر مژه چشمم بسانِ لعل (سلطان سلیم خان اول) تمہارے کان کے لعل (یا لعل جیسے کان) کے ہجر کے باعث میری چشم نے ہر مِژہ سے اشک کا ایک قطرہ لعل کی طرح لٹکایا ہے۔ × مِژہ = پلک کا بال
  18. حسان خان

    صائب تبریزی کی چند تُرکی ابیات

    منیم گؤز یاشېمې چېق‌گیل فلک‌لردن تماشا قېل حُبابی قصرلر ایچینده طوفان ائیله‌مک اۏلماز (صائب تبریزی) میرے اشکِ چشم کو، [بیرون] نِکل کر آسمانوں پر تماشا کرو۔۔۔ حُبابی قصروں کے اندر طوفان [برپا] نہیں کیا جا سکتا۔ × «حُباب» بُلبُلے کو کہتے ہیں۔ «قصِر حُبابی» اِس بیت میں شاید استعارتاً چشم کے لیے...
  19. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی کے چند تُرکی اشعار

    مثنویِ «لِسانُ الطَّیر» سے ایک بیت: قنی صبر اېتگونچه دردیم چاره‌سین یا دوا قیلغونچه بغریم پاره‌سین (امیر علی‌شیر نوایی) جب تک میں اپنے درد کا چارہ نہیں کر لیتا یا اپنے جِگر کے پارے کی دوا نہیں کر لیتا، صبر کہاں ہے؟ (یعنی درد کا درمان پا لینے تک صبر مفقود رہتا ہے۔) Qani sabr etguncha dardim...
  20. حسان خان

    امیر علی شیر نوائی کے چند تُرکی اشعار

    مثنویِ «لِسانُ الطَّیر» سے ایک بیت: خۉب اېمس بیر شه قۉیوب باشی‌غه تاج اۉزگه شه‌گه ظاهر اېتمک احتیاج (امیر علی‌شیر نوایی) کسی شاہ کا اپنے سر پر تاج رکھ کر [کسی] دیگر شاہ کو [اپنی] احتیاج ظاہر کرنا خوب نہیں ہے۔ (یعنی شاہِ تاجدار کو کسی دیگر شاہ سے حاجت مندی زیب نہیں دیتی۔) Xo'b emas bir shah...
Top