مجھے پیر و مرشد کا ایک شعر یاد آ گیا، جو شاید محسنِ پاکستان جیسے لوگوں کے لئے ہی ہے کہ
ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے
بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا
صد فیصد متفق
اقبالؒ سی شخصیت تو صدیوں میں جا کے پیدا ہوتی ہے، وہ تو اللہ کی ایک خاص رحمت و نعمت بن کے آئے تھے ہمارے لئے اور اپنا کام کر کے چلے گئے۔
بھری بزم میں راز کی بات کہہ دی
بڑا بے ادب ہوں، سزا چاہتا ہوں
استادِ محترم محمد یعقوب آسی صاحب
مغزل بھائی
سید شہزاد ناصر صاحب
میرا ایک نہایت ہی بچگانہ سوال کہ میں بھی جب یہاں محفل پہ نیا نیا آیا تھا تو کئی اشعار میں میں میں کی تکرار ہوتی تھی، جس پہ استادِ محترم نے منع کیا کہ یہ اچھا تاثر نہیں دیتا۔
تو پھر اجمل نیازی صاحب اتنی فاش غلطی کیسے کر سکتے ہیں...