Quantam Leap
آج پھر اپنا ایک عکس نظر بچا کر وقت کے کسی روزن سے نکل بھاگا تھا. دشتِ تنہائی میں جو آئینہ در آئینہ کا کھیل کھیلا تو تا حدِ نگاہ اپنے ہی وجود کی انجمن دِکھی. دور تلک ان گنت عکس تھے جو مجھ سے ایک فرضی فاصلے کی مسافت پر کھڑے تھے. یہ منظر ایسی سراب کہانی کا حصّہ تھا جہاں پر مادی حیات سے...