دراصل آج مولانا ظفر علی خان کی برسی ہے، اسی وجہ سے یہ نظم پوسٹ کی۔ نظم میں چائے کا کردار محض استعارے کا ہے۔ البتہ محفلین کی چائے سے محبت کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ یہاں تو بات چائے سے ہوتی ہوئی لبِ شیریں تک پہنچ گئی ہے۔ :)
کھیل
٭
شام کو دفتر کے بعد
واپسی پر گھر کی سمت
میں نے دیکھا میرے بچے
کھیل میں مصروف ہیں
اتنے سنجیدہ کہ جیسے کھیل ہی ہو زندگی
کھیل ہی میں سارے غم ہوں کھیل ہی ساری خوشی
اے خدا!
میرے فن میں دے مجھے
تو میرے بچوں کی طرح
کھیل کی سنجیدگی
٭٭٭
سلیم احمد
میری جائے پیدائش ناظم آباد ہسپتال (اب الخدمت ہسپتال ناظم آباد) کی ہے۔ اس وقت رہائش U بلاک میں تھی۔ اسی سال او جی ڈی سی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد شفٹ ہونے کی وجہ سے اسلام آباد شفٹ ہونا پڑا۔ اور یہیں کے ہو رہے۔ :)
ابھی بھی ننھیال نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں پھیلا ہوا ہے۔ چھوٹا بھائی J بلاک میں...