نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    حنیف ؔ شاہجہاں پوری: گردشِ وقت نے سوچا ہے ٹھہر جانے پر ۔۔۔

    واہ واہ! بہت خوب! اچھے اشعار ہیں ! راحل بھائی ، بہت شکریہ اسے شاملِ محفل کرنے پر ۔ اچھا انتخاب!
  2. ظہیراحمدظہیر

    راحل بھائی ، یہ لاشعور کا کرشمہ لگتا ہے ۔ مردان سے آپ کے سسرائیلی تعلقات تو نہیں ہیں نا؟!

    راحل بھائی ، یہ لاشعور کا کرشمہ لگتا ہے ۔ مردان سے آپ کے سسرائیلی تعلقات تو نہیں ہیں نا؟!
  3. ظہیراحمدظہیر

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    ریحان بھائی ، انتہائی معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ گفتگو کا رخ اب بحث برائے بحث کی طرف مڑگیا ہے ۔ میں اس گفتگو کو یہیں ختم کرنا چاہتا ہوں یہ کہتے ہوئے کہ اس ساری بحث میں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ اردو کا رسم الخط اور املا کسی عالم ، ماہر یا کسی کمیٹی نے نہیں بنائے ۔ یہ تو خودبخود لاکھوں کروڑوں لوگوں...
  4. ظہیراحمدظہیر

    راحل بھائی ، ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو ۔ یہ قیاس وزن تو رکھتا ہے کہ مغل حملہ آور وسطی ایشیائی...

    راحل بھائی ، ہوسکتا ہے کہ ایسا ہی ہو ۔ یہ قیاس وزن تو رکھتا ہے کہ مغل حملہ آور وسطی ایشیائی علاقوں ہی سے تھے ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    محفل میں زیک کو حجر کی کمی تو کبھی نہیں رہی ، راحل ۔

    محفل میں زیک کو حجر کی کمی تو کبھی نہیں رہی ، راحل ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    خدا کرے مرا دن یوں تمام ہوجائے تری گلی میں ٹھکانہ ہو شام ہوجائے

    خدا کرے مرا دن یوں تمام ہوجائے تری گلی میں ٹھکانہ ہو شام ہوجائے
  7. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    نبیل بھائی ، میرا خیال ہے کہ کچھ اسی قسم کی بات ہوئی ہے ۔ اپگریڈ کے بعد میرے کھاتے میں یکایک ۳۸۱ مضحکہ خیز آگئے ہیں ۔ اس سے پہلے ایک بھی نہیں تھا ۔ میں نے یہیں کہیں پڑھا تھا کہ کسی اور رکن کے ساتھ بھی ایسا مسئلہ ہوا ہے ۔ ہوسکتا ہے کہ کچھ اور لوگوں کے ساتھ بھی ہوا ہو ۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    ترکی اور فارسی میں "ق" کی آواز تو بہت قدیم ہے ۔ ترکی رسم الخط بدلنے کے بعد شاید تلفظ پر بھی اثر...

    ترکی اور فارسی میں "ق" کی آواز تو بہت قدیم ہے ۔ ترکی رسم الخط بدلنے کے بعد شاید تلفظ پر بھی اثر پڑا ہو ۔ حسان خان بہتر بتاسکتے ہیں ۔
  9. ظہیراحمدظہیر

    اگر آپ کی مراد قَمچی سے ہے تو جواب نفی میں ہے ۔ قَمچی بھی ترکی لفظ ہے ۔

    اگر آپ کی مراد قَمچی سے ہے تو جواب نفی میں ہے ۔ قَمچی بھی ترکی لفظ ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    دوسرا مصرع بھی عطا کیجئے ۔ :)

    دوسرا مصرع بھی عطا کیجئے ۔ :)
  11. ظہیراحمدظہیر

    غزل: میں اپنی جنت اور اپنی دوزخ میں ایک ہی پل میں جی رہا ہوں

    بہت خوب! اچھے اشعار ہیں شکیل بھائی ! بڑی بحر میں پہلی غزل دیکھی ہے یہ آپ کی ۔ خوب!
  12. ظہیراحمدظہیر

    غزل: آنکھیں تھیں سرخ ، زَرْد مرے رخ کا رنگ تھا

    دِل سے بہت کہا کہ بتوں پر نہ آ ، مگر اِس شیشہ گاہ کا تو مقدر ہی سنگ تھا واہ! خوب غزل ہے علوی صاحب!
  13. ظہیراحمدظہیر

    فورم اپگریڈ کے بعد مسائل اور تجاویز

    اجی ہم تو بانس کاٹ کاٹ کر کب کےتھک چکے ۔ لیکن یہ بانسریاں ہیں کہ سُر جگانے سے باز ہی نہیں آتیں ۔ اس کا ایک حل اب یہ سمجھ میں آتا ہے کہ شور کو دبانے کے لئے اب اپنا باجا زور زور سے جابجا بجایا جائے ۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    ویسے پھڑکتی ہوئی آنکھ شائستہ کیسے ہوسکتی ہے ؟! :D

    ویسے پھڑکتی ہوئی آنکھ شائستہ کیسے ہوسکتی ہے ؟! :D
  15. ظہیراحمدظہیر

    یہ بات بہت حد تک درست ہے ۔ چاق ، چاقو وغیرہ سب ترکی الاصل ہیں ۔ چقندر البتہ فارسی کا لفظ ہے۔

    یہ بات بہت حد تک درست ہے ۔ چاق ، چاقو وغیرہ سب ترکی الاصل ہیں ۔ چقندر البتہ فارسی کا لفظ ہے۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    لاَ بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ۔ أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمَ...

    لاَ بَأْسَ، طَهُورٌ إِنْ شَاءَ اللَّهُ ۔ أَسْأَلُ اللهَ الْعَظِيْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمَ أَنْ يّشَفِيَہ ۔ اللہ کریم آپ کے بیٹے کو شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے ، ہر مشکل اور پریشانی کو ہمیشہ کے لئے دور کردے اور آپ کو ہمت اور حوصلہ عطا فرمائے ۔ آمین! ہادیہ بیٹا ، بچے کی متاثرہ جگہ پر...
  17. ظہیراحمدظہیر

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    ریحان بھائی ، یہ بحث تو طویل ہوتی جارہی ہے اور یہ بھی ڈر ہے کہ یہ اپنا رخ نہ بدل لے۔ آئی پی اے کا معاملہ تفصیل کا متقاضی ہے ۔ اس پر کسی دوسری لڑی میں گفتگو کرتے ہیں ۔ فی الحال میں ہمزہ کے مسئلے پر ایک آخری مراسلہ لکھ دوں ۔ ریحان بھائی ، اگر آپ ان دو سفارشات کے پس منظر پر نظر ڈال لیں تو پھر آپ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    ایک اور بات جو لکھنے سے رہ گئی وہ آئے پی اے سے متعلق ہے ۔ اسے جہاں گیر مت کہئے ۔ یہ ایسا ہی ہے جیسے امریکا والے اپنے آپ کو بیس بال میں اور ہندوستان والے اپنے آپ کو کبڈی میں عالمی چیمپئن کہیں ۔ :) ان کا کام یورپی زبانوں کی حد تک ہی معتبر ہے ۔ دنیا کی ہر زبان میں موجود اصوات کی ترقیم کا دعویٰ...
  19. ظہیراحمدظہیر

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    ریحان ، بات عربی لفظوں کو بدستور برقرار رکھنے کی تو ہوہی نہیں رہی بلکہ اردو میں ان کے چلن اور رواج کے متعلق ہی ہورہی ہے۔ اردو میں شروع ہی سے ان شاء اللّٰہ اور ما شاء اللّٰہ کو "ء" کے ساتھ ہی لکھنے کا چلن اور رواج ہے ۔ قائم ، دائم اور مائل سائل وغیرہ بھی ہمزہ کے ساتھ لکھے جاتے ہیں ۔ اسلئے...
  20. ظہیراحمدظہیر

    نویس — اردو کے لیے ایک صوتی کی‌بورڈ لےآؤٹ

    اعجاز بھائی ، تو پھر کسرۂ اضافت کو کس طرح لکھا جائے گا؟ کسرہِ اضافت ؟! اگر آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ "الگ سے اوپر والے ہمزہ" کی کوئی ضرورت نہیں تو پھر خائن ، قائم ، سائل، حائل وغیرہ کا کیا ہوگا؟! اس ہمزہ کے بارے میں تو املا کمیٹی کی واضح سفارشات موجود ہیں اور یہ سرے سے کوئی مسئلہ ہی...
Top