نتائج تلاش

  1. نبیل

    تبدیلئ نام کی اجازت ہے

    معزز اراکین محفل فورم، اب آپ چاہیں تو اپنا لاگ ان نام بدل سکتے ہیں۔ اس کے لیے آپ محض اپنے پروفائل میں جا کر اپنے نام میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔ اس طرح آپ کو محض نام کی تصحیح کی خاطر دوسرے ناموں سے رجسٹر ہونے کی ضرورت نہیں رہے گی۔
  2. نبیل

    تبدیلی نام کے لیے رجوع کریں!

    میں نے یہ نوٹ کیا ہے کہ بعض حضرات اس فورم پرایک مرتبہ رجسٹر ہونے کے بعد دوبارہ نئے ناموں سے رجسٹر ہوتے ہیں۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ پہلی مرتبہ نام درج کرنے میں کوئی غلطی ہو جاتی ہے اور چونکہ ابھی تک اس فورم میںاپنا لاگ ان نام تبدیل کرنا ممکن نہیں ہے، لہذا چاروناچار نئے سرے سے لاگ ان...
  3. نبیل

    WYSIWYG کے بارے میں کیا خیال ہے؟

    ویزی وگ یعنی جیسا آپ نے لکھا ویسا ہی آپ نے دیکھا۔۔ فی الوقت تو اس فورم میں اردو ویب پیڈ پر محض ایک فونٹ (اردو نسخ ایشیا ٹائپ) استعمال ہوتا ہے اور پوسٹس اسی فونٹ کے ذریعے ڈسپلے ہوتی ہیں۔ کچھ بنیادی فارمیٹنگ BBCode کے ذریعے ممکن ہے مگر اس کا نتیجہ پیش منظر یا پوسٹ ارسال کرنے کے بعد ہی معلوم...
  4. نبیل

    اب آپ لاگ ان ہو سکتے ہیں

    کچھ دنوں تک اس فورم کے چند ارکان بوجوہ رجسٹرڈ ہونے کے باوجود بوجوہ اس پر لاگ ان نہیں ہو پا رہے تھے۔ اب میں نے اس مسئلہ سے دوچار ہونے والے تقریبا تمام اکاؤنٹس ٹھیک کر دیے ہیں۔ ذیل میں درج ارکان کے ناموں کے ساتھ اب فورم میں لاگ ان انشاءاللہ ممکن ہوگا: افتخار اجمل بھوپال تاثیر احمد چیمہ خاور...
  5. نبیل

    ہائپر لنک اور ٹیگز کے مسائل

    اگرچہ یہ فورم خاصی مقبول ثابت ہو رہی ہے لیکن ابھی تک اپنے ابتدائی دور کی مسائل سے گزر رہی ہے۔ روزانہ ایک مسئلہ حل ہوتا ہے تو ایک نیا مسئلہ کھڑا ہو جاتا ہے۔ اب جہانزیب کے کہنے پر اگرچہ میں نے چند HTML ٹیگز کا استعمال ممکن بنادیا ہے لیکن یہ ابھی صحیح کام نہیں کر رہا ہے۔ ایک اور عجیب سی بات یہ ہے...
  6. نبیل

    پیشگی معذرت۔۔۔

    یہ پیغام میں دوسری مرتبہ ٹائپ کر رہا ہوں۔ ابھی اس فورم میں کچھ bugs ہیں، وقت کے ساتھ ہی بہتری آئے گی۔ ہوسکتا ہے کہ فورم کی ڈیٹابیس پر میری طبع آزمائیوں کے باعث اس فورم کے کچھ ارکان یہاں تک رسائی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ میں اس کے لیے پیشگی معذرت طلب کرتا ہوں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی فورم کی...
  7. نبیل

    پیشگی معذرت، فونٹ اور کی بورڈ ۔۔

    ہوسکتا ہے کہ فورم کی ڈیٹابیس پر میری طبع آزمائیوں کے باعث اس فورم کے کچھ ارکان یہاں تک رسائی سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔ میں اس کے لیے پیشگی معذرت طلب کرتا ہوں۔ میں یقین دلاتا ہوں کہ جیسے ہی فورم کی ڈیٹابیس پر کام ہو جائے گا تو لاگ ان نیم اور پاس ورڈ متاثرہ افراد کو گھر کے دروازے پر آ کر دوں گا۔ فورم...
  8. نبیل

    ٹیکسٹ کی لمبائی کے مسائل

    میں نے نوٹ کیا ہے کہ صرف نام کی فیلڈ میں ہی نہیں بلکہ اور جگہوں پر بھی اردو ٹیکسٹ truncate ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ بنیادی طور پر ڈیٹابیس میں سیٹ کی ہوئی فیلڈ کی لمبائی ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ پہلی فرصت میں ہی اس معاملے پر توجہ دوں اور اس کا حل تلاش کروں۔ اگر کوئی php/MySQL کے ایکسپرٹ ہماری رہنمائی...
  9. نبیل

    انجمن آرائیاں

    دراصل مجھے اوپر اس فورم کے متعلق انجمن آرائیاں لکھا دیکھ کر کرنل محمد خان کی کتاب بزم آرائیاں یاد آ گئی۔ کچھ لوگوں کو یہ کتاب اتنی بور لگی کہ وہ اسے برم ارائیاں کہتے ہیں۔
  10. نبیل

    رجسٹریشن کے وقت اردو میں نام استعمال کرنے میں مسائل

    رجسٹریشن کے وقت اردو میں نام استع عزیز دوستو، السلام علیکم۔ میں نے نوٹ کیا ہے کہ اکثر لوگ اپنا نام اردو حروف تہجی میں استعمال کرکے فورم پر دجسٹر کر رہے ہیں۔ اگرچہ یہ خوش آئند ہے لیکن کچھ لوگوں کو یہ مسئلہ پیش آ رہا ہے کہ وہ صحیح طور پر اپنا نام درج نہیں کر پا رہے اور اس کے آخری کچھ حروف کھائے...
  11. نبیل

    چند ضروری تبدیلیاں

    میں نے یہ محسوس کیا تھا کہ اردو ایڈیٹنگ کی ضرورت محض پوسٹ کرنے والے پیج پر ہی نہیں بلکہ ذیل کے صفحات پر بھی پڑتی ہے: لاگ ان پیج رجسٹریشن پیج لہذا اب مندرجہ بالا صفحات پر بھی یوزر نیم (استعمال کنندہ) کے ایڈٹ باکس میں اردو ایڈیٹنگ کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔
  12. نبیل

    اردو فورم پر خوش آمدید

    السلام علیکم دوستو۔ میں آپ کو اپنی طرز کی پہلی یونیکوڈ اردو فورم میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ آپ لوگوں سے گزارش ہے کہ آپ میری اس فورم کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائیں۔ مجھے اس اس بات کا اعتراف ہے کہ ابھی اس فورم میں کام کی بہت گنجائش ہے کہ لیکن میرے نزدیک یہ چیز بھی اہم ہے کہ اب اس فورم کا بنیادی...
  13. نبیل

    لوگ عدلیہ سے مایوس ہیں

    ذرا نئے چیف جسٹس صاحب کی بات سنیں کیا کہتے ہیں۔ کیا معصومیت ہے چیف جسٹس صاحب کی۔ پاکستان کی اعلی عدالتیں اگر آمریتوں کو استحکام بخشتی رہی ہیں تو اس سے کیا عوام کا عدالتوں پر یقین پختہ ہونا تھا۔
Top