تاتے یاما کروبے کا سحر انگیز الپائن رُوٹ
میری انتہائی خوش قسمتی تھی کہ مجھے پانچ سال کیوٹو میں اور ایک سال نارا میں رہنے کا موقع ملا۔ اس کے ساتھ ساتھ 2006 میں ایک کانفرنس کے سلسلے میں جاپان کے ایک چھوٹے سے شہر تویاما میں جانے کا اتفاق ہوا۔ اس سفر کے ساتھ سیاحت کے لیے بیگم نے جب کچھ نیٹ گردی کی...