نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    گوتم کا آخری وعظ ۔ اسلم انصاری

    گوتم کا آخری وعظ مرے عزيزو مجھے محبت سے تکنے والو مجھے عقيدت سے سننے والو مرے شکستہ حروف سے اپنے من کی دنيا بسانے والو مرے الم آفريں تکّلم سے انبساطِ تمام کی لازوال شمعيں جلانے والو بدن کو تحليل کرنے والی رياضتوں پرعبور پائے ہوئے،سکھوں کو تجے ہوئے بے مثال لوگو حيات کی رمزِ آخريں کو سمجھنے...
  2. فرخ منظور

    جامِ مے توبہ شکن، توبہ مری جام شکن ۔ ریاض خیر آبادی

    غزل کُل مرقعے ہیں ترے چاکِ گریبانوں کے شکل معشوق کی، انداز ہیں دیوانوں کے کعبہ و دیر میں ہوتی ہے پرستش کس کی مے پرستو! یہ کوئی نام ہیں مے خانوں کے جامِ مے توبہ شکن، توبہ مری جام شکن سامنے ڈھیر ہیں ٹوٹے ہوئے پیمانوں کے پرِ پرواز بنے خود شررِ شمع کبھی شررِ شمع بنے پر کبھی پروانوں کے ذکر کیا...
  3. فرخ منظور

    اساتذہ شعراء

    علامہ کے بہت سے افکار سے مجھے بھی شدید اختلاف ہے۔ مگر اختلاف کرنے سے کسی کے شاعر ہونے پر کوئی حرف نہیں آتا۔ بات شعر کہنے کی ہو رہی ہے نہ کہ اس کے مشمولات کی۔ یوں تو غالب سے بھی لاکھوں کو اختلاف ہیں۔ جیسے ہمارےاس محفل کے بزرگ یعقوب آسی صاحب غالب کی شاعری سے شدید اختلاف رکھتے ہیں۔ لیکن اس اختلاف...
  4. فرخ منظور

    اساتذہ شعراء

    اس تعریف کے لحاظ سے تو تمام مذہبی شعرا جیسے نعت گو اور مرشیہ گو شعرا وغیرہ تو شاعر ہی نہیں ہیں۔ :)
  5. فرخ منظور

    کھیل ہی کھیل میں‌ اپنی املاء درست کریں۔

    شکریہ جناب۔ یہ ایک آٹھ سال پرانا مراسلہ ہے۔ جب آپ شاید میٹرک کر رہے ہوں گے۔ اب میں بھی اسی بات کا قائل ہوں کہ مرکب الفاظ کو علیحدہ لکھا جائے۔
  6. فرخ منظور

    ریختہ کے بارے میں استفسار

    آپ کو کونسی کتب درکار ہیں؟
  7. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی ہر اک نے کہا : کیُوں تجھے آرام نہ آیا ۔ مصطفیٰ زیدی

    ہر اک نے کہا : کیُوں تجھے آرام نہ آیا سُنتے رہے ہم ، لب پہ ترا نام نہ آیا دیوانے کو تکتی ہیں ترے شہر کی گلیاں نِکلا ، تو اِدھر لَوٹ کے بدنام نہ آیا مت پُوچھ کہ ہم ضبط کی کِس راہ سے گُزرے یہ دیکھ کہ تُجھ پر کوئی اِلزام نہ آیا کیا جانیے کیا بیت گئی دِن کے سفر میں وُہ مُنتظَرِ شام سرِ شام...
  8. فرخ منظور

    داغ نہ ہوا یوں گنہ ثواب کے ساتھ ۔ داغ دہلوی

    نہ ہوا یوں گنہ ثواب کے ساتھ آبِ زم زم نہ تھا شراب کے ساتھ دن گزرتے ہیں کس عذاب کے ساتھ وہ زمانہ گیا شباب کے ساتھ رہ گئی دل کی آرزو دل میں موت ہی آ گئی جواب کے ساتھ غیر کو دے کے جام مجھ کو دیا خونِ دل بھی پیا شراب کے ساتھ غیر اٹھ جائے کاش دنیا سے سرِ محفل ترے حجاب کے ساتھ وصل میں کشمکش سے ان...
  9. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    کافر ہے تو جوتے پہ ہی کرتا ہے بھروسا مومن ہے تو بے جوتا ہی لڑتا ہے سپاہی (جولائی ایلیا)
  10. فرخ منظور

    جدّتِ وحشتِ مجنوں کے لیے لازم ہے.. شہر کے بیچ اب اک دشت بسایا جائے (خیال عاصم بخشی صاحب کے شعر...

    جدّتِ وحشتِ مجنوں کے لیے لازم ہے.. شہر کے بیچ اب اک دشت بسایا جائے (خیال عاصم بخشی صاحب کے شعر اور کمنٹ سے مستعار لیا گیا)
  11. فرخ منظور

    دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

    کیا خوبصورت ایپ بنائی ہے محمد تابش صدیقی بھائی۔ جی خوش ہوا ہے راہ کو "ہموار" دیکھ کر :)
  12. فرخ منظور

    دیوانِ غالب * نسخۂ اردو ویب * اینڈرائڈ ایپ

    ارے واہ تابش بھائی۔ یہ آپ نے بہت کمال کا کام کیا ہے۔سلامت رہیے۔ دیوانِ غالب سے ہی آپ کے لیے ایک دعا۔ تم سلامت رہو ہزار برس ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار
  13. فرخ منظور

    ساغر صدیقی اے حُسنِ لالہ فام! ذرا آنکھ تو مِلا ۔ ساغر صدیقی

    اے حُسنِ لالہ فام! ذرا آنکھ تو مِلا خالی پڑے ہیں جام، ذرا آنکھ تو مِلا کہتے ہیں آنکھ آنکھ سے مِلنا ہے بندگی دُنیا کے چھوڑ کام، ذرا آنکھ تو مِلا کیا وہ نہ آج آئیں گے تاروں کے ساتھ ساتھ؟ تنہائیوں کی شام ذرا آنکھ تو مِلا ساقی مُجھے بھی چاہیے اِک جامِ آرزو کِتنے لگیں گے دام؟ ذرا آنکھ تو...
  14. فرخ منظور

    جولائی ایلیا کی موشگافیاں

    کافر ہے تو دانش پہ ہی کرتا ہے بھروسہ مومن ہے تو فتووں سے ہی لڑتا ہے سپاہی (جولائی ایلیا)
  15. فرخ منظور

    مصطفیٰ زیدی وہاں میں نے رُودادِ غم ڈھونڈ لی ہے، جہاں نالۂ مختصر بھی نہیں تھا ۔ مصطفیٰ زیدی

    وہاں میں نے رُودادِ غم ڈھونڈ لی ہے، جہاں نالۂ مختصر بھی نہیں تھا میں ایسے افق چھو کے آیا ہوں جن پر تخیّل کو اذنِ سفر بھی نہیں تھا پس و پیش یوں میرے قدموں کی آہٹ کو اب اجنبی آنکھ سے دیکھتے ہیں کہ جیسے یہ وہ راہ ہے جس پہ کوئی مرے پیار کا منتظر بھی نہیں تھا یہ سچ ہے کہ ان آنسوؤں کی چمک میں وہ...
  16. فرخ منظور

    اختر شیرانی مُجھے اپنی پستی کی شرم ہے تِری رفعتوں کا خیال ہے ۔ اختر شیرانی

    مُجھے اپنی پستی کی شرم ہے تِری رفعتوں کا خیال ہے مگر اپنے دل کو میں کیا کروں، اِسے پھر بھی شوقِ وصال ہے اِس ادا سے کون یہ جلوہ گر سرِ بزمِ حُسنِ خیال ہے جو نفس ہے مستِ بہار ہے، جو نظر ہے غرقِ جمال ہے اُنہیں ضد ہے عرضِ وصال سے مجھے شوقِ عرضِ وصال ہے وہی اب بھی اُن کا جواب ہے، وہی اب بھی میرا...
  17. فرخ منظور

    اختر شیرانی قرار چھِين ليا بے قرار چھوڑ گئے

    رخصتِ دائمی قرار چھین لیا بے قرار چھوڑ گئے بہار لے گئے ، یادِ بہار چھوڑ گئے ہماری چشمِ حزیں کا خیال کچھ نہ کیا وہ عمر بھر کے لئے اشکبار چھوڑ گئے جسے سمجھتے تھے اپنا وہ اتنی مدت سے اسی کو آج وہ بیگانہ وار چھوڑ گئے رگوں میں اِک تپش درد کار جاگ اُٹھی دلوں میں اک خلشِ انتظار چھوڑ گئے ہوائے شام...
  18. فرخ منظور

    میر مثالِ سایہ محبت میں جال اپنا ہوں ۔ میر تقی میرؔ

    مثالِ سایہ محبت میں جال اپنا ہوں تمھارے ساتھ گرفتارِ حال اپنا ہوں سرشک ِسرخ کو جاتا ہوں جو پیے ہر دم لہو کا پیاسا علی الاتصال اپنا ہوں اگرچہ نشہ ہوں سب میں خمِ جہاں میں لیک برنگ مے عرقِ انفعال اپنا ہوں مری نمود نے مجھ کو کیا برابر خاک میں نقشِ پا کی طرح پائمال اپنا ہوں ہوئی ہے زندگی دشوار...
Top