نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    میں تو نین بھائی کو ایئرپورٹ کی طویل لائنوں میں لگے بغیر ہی میڈیسن وسکانسن لے جانا چاہ رہا تھا لیکن آپ ہیں کہ بس کراچی جانے پر بضد ہیں ۔ یہ بتائیے کہ کراچی سے آپ کے سسرائیلی تعلقات تو نہیں ہیں نا؟:D راحیل فاروق کی کیا بات ہے!! اس کی نثر ی تحریریں بہت ہی اعلیٰ پائے کی ہوتی ہیں ۔ راحیل فاروق...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت شکریہ ، راحل بھائی ۔ ذرہ نوازی ہے! توجہ کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ راحل بھائی ، تضمین عموماً تو ایک مصرع مستعار لے کر کی جاتی ہے ( غالب اپنا یہ عقیدہ ہے بقولِ ناسخ ، وغیرہ) ۔ لیکن پورا شعر لیکر تضمین کرنا بھی جائز اور مستعمل ہے ۔ اس کی بہت ساری مثالیں موجود ہیں ۔ ایسے مصرع یا شعر کو...
  3. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت ممنون ہوں ، آپا ! بہت نوازش ، کرم نوازی! دعا کےلیے خصوصاً ممنونِ کرم ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کے لیے بھی قبول فرمائے! آمین
  4. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت شکریہ ، امین ! بہت نوازش!
  5. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    بہت شکریہ ، نوازش ، یاسر بھائی۔ بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے۔ یاسر ، کوڑی تو بہت پاس کی ہے لیکن آپ اس تک پہنچ نہیں سکے۔ آپ تشنگی کو صرف پانی کی پیاس کے معنوں میں دیکھ رہے ہیں جبکہ شعر میں ایسا کوئی اشارہ موجود نہیں ۔ تشنگی کو اس کے وسیع معنوں میں دیکھئے تو پھر آشوبِ تشنگی کی ترکیب...
  6. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    بہت شکریہ ، تابش بھائی ! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آسانیاں عطا فرمائے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    ٭٭٭ اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے دل تھام کے چلنا کہ بہت تیز ہوا ہے تم شعلۂ الفت کو نمائش سے بچانا چپ چاپ ہی جلنا کہ بہت تیز ہوا ہے رکھتے ہو سرِ عام گر اوراقِ فسانہ پھر ہاتھ نہ ملنا کہ بہت تیز ہوا ہے دستار بچانے میں اتر جائے نہ پوشاک ہر گام سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے روشن جو دیئے طاقِ...
  8. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    وسطِ خزاں کی ایک اداس سی شام تھی۔ درختوں کی سبز شاخیں کب کی سرخ ، زرد اور قرمزی جھالروں میں بدل چکی تھیں۔ خنک ہوا جب جب ان شاخوں سے الجھتی کچھ پتے توڑ کر اپنے ساتھ لے جاتی۔ سڑک کنارے ہر طرف رنگ برنگ خشک پتوں کے ڈھیر تہ بہ تہ بڑھتے چلے جا رہے تھے۔ اس شام کو گزرے تقریباً بیس سال ہوئے لیکن مجھے اب...
  9. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    سیما آپا ، ذرا لپک کر آئیے گا مدد کے لیے۔ یہ آپ کے لاڈلے نیرنگِ خیال میری سیدھی سادی غزل میں سینگوں والا لال ابلیسی کون ایموٹی کون لگا کر گئے ہیں ۔ اور کہہ رہے ہیں کہ اس کے اندر معنی وعنی بھی ہیں ۔ اللّٰہ خیر کرے ۔ کچھ ہونے والا ہے۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو آل تو جلال تو ، آئی بلا کو ٹال تو آل تو جلال تو ۔۔۔۔۔۔۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، دِیدی! اس کلمۂ تحسین کے لیے ممنون ہوں ۔ بالکل ٹھیک کہا آپ نے۔ یہ ایک آفاقی مسئلہ ہے۔ ہمارے تعلیمی اور معاشرتی نظام غور و فکر اور سوچ سے عاری ذہن پیدا کررہے ہیں جو لکھنا پڑھنا تو جانتے ہیں لیکن ۔۔۔۔۔
  12. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، تابش بھائی ! بہت نوازش! تین چار غزلیں اس وزن میں لکھی ہیں ۔ ان شاء اللّٰہ وقتاً فوقتاً پوسٹ کرتا رہوں گا ۔ آپ کو اشعار پسند آئیں گے۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    پس ثابت ہوا کہ " کوچے " میں خبریں بھی بہت آہستہ آہستہ پہنچتی پھیلتی ہیں ۔ ہر کہ در کانِ نمک رفت ۔۔۔۔۔ :)
  14. ظہیراحمدظہیر

    شعریات سے متعلق اقتباسات

    عبدالرؤف صاحب ، اس لڑی میں گڑبڑ ہے ۔ جو تین اقتباسات آپ نے حوالہ جات کے ساتھ اوپر درج کیے ہیں وہ ان کتب میں موجود نہیں ہیں۔ معلوم ہوتا ہے کہ یہ تحریریں آپ نے کراچی کے شاعر نصیر ترابی کی کتاب شعریات سے لی ہیں ۔ نصیر ترابی نے اس کتاب میں حرکت یہ کی ہے کہ تنقیدی کتب سے بجائے لفظ بہ لفظ اقتباس لینے...
  15. ظہیراحمدظہیر

    خیال بہت اچھا ہے ، بس ہلکا پھلکا وزن کا مسئلہ ہے ۔ ویسے ان دو لائنوں کو توڑ توڑ کر پانچ لائنیں...

    خیال بہت اچھا ہے ، بس ہلکا پھلکا وزن کا مسئلہ ہے ۔ ویسے ان دو لائنوں کو توڑ توڑ کر پانچ لائنیں بنا دیں تو زبردست نثری نظم بن جائے گی۔
  16. ظہیراحمدظہیر

    معان بھائی ، اس والے کو تو آئی سی یو کی ضرورت ہے :)

    معان بھائی ، اس والے کو تو آئی سی یو کی ضرورت ہے :)
  17. ظہیراحمدظہیر

    یہ الگ بات کہ آج کل سیاسی منظر نامے پر سولہ آنے کی ذرا بھی اہمیت نہیں ۔ جب تک بیس پچیس کروڑ کی...

    یہ الگ بات کہ آج کل سیاسی منظر نامے پر سولہ آنے کی ذرا بھی اہمیت نہیں ۔ جب تک بیس پچیس کروڑ کی بات نہ ہو تب تک کسی کے کان بھی کھڑے نہیں ہوتے ۔
  18. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    امت مسلمہ کے زوال میں جو تھوڑی سی کسر رہ گئی تھی وہ انہی یو ٹیوبی دانشوروں اور مقرروں کے ذریعے پوری ہوتی نظر آرہی ہے ۔ خدشہ ہے کہ موجودہ صورتحال نہ بدلی تو اگلی نسل کو شاید کتب احادیث کے نام بھی معلوم نہیں ہوں گے ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    راحل بھائی ، یہ شعر کسی عفیفہ کے بارے میں نہیں بلکہ فیفا کپ کے بارے میں ہے ۔ یعنی مصلحت کہہ رہی ہے کہ کل کا میچ امریکا جیتے لیکن خواہش یہ ہے کہ ایرانی ان سالے منافقوں کو ایسی مار لگائیں کہ رہے نام سائیں کا۔ چنانچہ اب بیچ کا راستہ یہ ڈھونڈا ہے کہ برازیل جیت جائے ۔ :) :) :)
  20. ظہیراحمدظہیر

    اتوار بازار میں صنفی امتیاز کو شدید دھچکا

    کبھی کبھی اس خاکسار کو بھی یاد کرلیا کریں ، عبید بھائی۔ :D
Top