نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت شکریہ ، احمد بھائی !ایک اچھے نثر نگار کی طرف سے اس درجہ پذیرائی میرے لیے شرف کی بات ہے ۔ بہت مشکور ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے! نوازش ، بہت شکریہ! احمد بھائی ، یہ سب ایک ہی وقت اور کیفیت کے اشعار ہیں ۔ بعض اوقات طبیعت حاضر ہو تو بغیر کوشش کے اشعار ہوجاتے ہیں ۔اس غزل میں زیادہ...
  2. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    احمد بھائی سے ملاقات تو میری بھی فہرست میں شامل ہے ۔ کیا عجب اگلی دفعہ کراچی آنا ہو تو ہم دونوں مل کر احمد بھائی کی طرف دھاوا بول دیں ۔ :)
  3. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    بہت شکریہ ، فاخر بھائی !توجہ کے لیے ممنون ہوں ۔ آخری شعر کی نثر بنا کر دیکھیے تو دوسرا مصرع واضح ہوجائے گا ۔ یا پھر لفظ بلند کو پہلے مصرع کے آخر میں رکھ دیجیے۔ یعنی : اوپر فلک سے جہلِ عقیدت نے کردیا بلند ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ منبر واعظِ شعلہ بیان کا ( بہ الفاظِ دیگر: جہلِ عقیدت نے واعظِ شعلہ بیان کا...
  4. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    آپ کی زنبیل میں جو ڈھیر ساری زبریں ہیں وہ دیگر داد و تحسین کو زیر کرنے کے لیے کافی ہیں ۔ :) بہت بہت شکریہ خواہرم ! تبصرے کے لیے بہت مشکور ہوں ۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    استاد اے آئی (مصنوعی ذہانت) کی اردو شاعری

    ذیشان بھائی ، استاد اے آئی کو یہاں محفل پر اصلاحِ سخن کا راستہ دکھادیں ۔ کچھ دن میں بہتر کہنے لگیں گے۔ :D ویسے لگتا تو یہی ہے کہ وہ وقت زیادہ دور نہیں جب اے آئی قابلِ فہم شاعری لکھنے لگے گا ۔ محولہ بالا میں شعری زبان اور شعری تلازمات کی کچھ کچھ جھلک تو اس وقت بھی نظر آتی ہے ۔بس جگر کو کچھ...
  6. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    جو لاہور نہیں گیا اس کے لیے تو کہتے ہیں کہ پیدا ہی نہیں ہوا ۔ لیکن جو کراچی نہ گیا ہو اس کے لیے کیا کہیں گے؟ نین بھائی ، اچھی طرح سوچ کے تین چار سال میں فوراً جواب دیں ۔ ورنہ آپ کو کراچی بھیجنے کے انتظامات کروانا پڑیں گے۔
  7. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    نوازش، بہت شکریہ! توجہ کے لیے ممنون ہوں ، فرخ بھائی ۔ اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ، گرانیِ روز و شب کو ہلکا کردے۔
  8. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت اچھا! ماشاء اللّٰہ ! خواہرم ، یہ بھی ضروری ہے۔ جب جب موقع ملے کچھ نہ کچھ اپنی پسند کے کام کرنے چاہئیں ۔ ذہنی صحت برقرار رکھنے کے لیے خوش ہونا اور خوش رہنا بہت اہم ہے ۔ ذمہ داریاں اپنی جگہ ، کام اپنی جگہ لیکن سیر تفریح کرنا بھی ضروری ہے ذہنی توانائی کی تجدید کے لیے۔ (y)
  9. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت شکریہ ، تابش بھائی! بہت نوازش! اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    آداب ، نوازش ! ذرہ نوازی ہے ، اعجاز بھائی ! آپ کو پسند آئی تو مقبول ہوئی۔ بہت ممنون ہوں ۔
  11. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    تحریر کیا ، لفاظی کہیے ۔ چونکہ نثر میں کوئی عروضی پابندی نہیں اس لیے جو مرضی میں آئے لکھ ڈالتا ہوں ۔ آپ احباب کو پسند آجائے توسمجھیے کاوش کامیاب ہوئی ۔ بہت شکریہ! بہت نوازش ، بہت شکریہ ، خواہرم صابرہ ! کچھ وقت ملے تو آڈیو کی کوشش کرتا ہوں ۔ نقل مکانی کی وجہ سے آج کل چیزیں ذرا ٹھکانے پر نہیں...
  12. ظہیراحمدظہیر

    جانے عقب سے تیر تھا کس کی کمان کا

    بہت نوازش، بہت شکریہ! کرم نوازی کے لیے ممنون ہوں ۔ آپ کا حسنِ نظر ہے ورنہ من آنم کہ من دانم ۔ اگر کورس ختم کرلیا ہو تو بزمِ سخن کو رونق بخشیے ۔ تازہ کلامی کیجیے ۔
  13. ظہیراحمدظہیر

    ہم جسے اَن کہی سمجھتے تھے

    بہت شکریہ ، نوازش ،خواہرم! بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ! آباد رہیں !
  14. ظہیراحمدظہیر

    کیا بات ہے عبید اللّٰہ علیم کی! ؎ میں سنگِ راہ ہوں مجھ پر عنایتیں کیسی

    کیا بات ہے عبید اللّٰہ علیم کی! ؎ میں سنگِ راہ ہوں مجھ پر عنایتیں کیسی
  15. ظہیراحمدظہیر

    شرحِ شتونگڑہ

    وعلیکم السلام ، فاخر بھائی ۔ مزاج بخیر ! خوشی ہوئی آپ کو اتنے دنوں بعد دیکھ کر۔ اور سنائیے کیا حال احوال ہیں ، کام کیسا چل رہا ہے ؟! یقیناً مصروف ہوں گے ۔ غلط بٹانیاں کچھ زیادہ ہوگئی ہیں ۔ محفل کے نئے ورژن میں کچھ زیادہ مزا نہیں ہے ۔ بہت ساری چیزیں کہ جن کے ہم اتنے سالوں سے عادی ہوگئے تھے اب...
  16. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    بہت نوازش ، بہت شکریہ، عاطف بھائی! اللّٰہ کریم سلامت رکھے۔ ممنون ہوں ۔
  17. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    نوازش ، بہت شکریہ ، خواہرم جاسمن! ذرہ نوازی ہے آپ کی ۔ اللّٰہ کریم آپ کو شاد و آباد رکھے ، آپ سلامت رہیں! چونکہ اس غزل کا محرک ہاشم بھائی کا خوبصورت شعر تھا اس لیے اس کا پس منظر بیان کرنا ضروری سمجھا ۔ حقیقت یہ ہے کہ بعض کیفیات ، مقامات یا مناظر ایسے ہوتے ہیں کہ ہمیشہ کے لیے آپ کی یاد...
  18. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    آداب ، نوازش! کرم نوازی ہے ، یاسر بھائی ! بہت شکریہ! دعاؤں کے لیے بہت بہت بہت شکریہ! اللٰہ کریم یہ دعائیں آپ کے حق میں بھی قبول کرے ، شاد و آباد رکھے! ممنونِ کرم ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    نوازش ، بہت شکریہ! بہت ممنون ہوں بھائی ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    اے یار سنبھلنا کہ بہت تیز ہوا ہے

    آپ کی ذرہ نوازی ہے ، نین بھائی ۔ شاعری تو بس میری جیسی ہے ، ہے لیکن آپ محبت اور قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ اس کے لیے بہت ممنون ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
Top