کچھ دن پہلے تک پنجابی ہی جن ہیں والا سلسلہ تھا، اب اگرمزید خطابات بھی ملتے ہیں تو کیا مضائقہ ہے! وہ کہیں سنا تھا:-
وہ بھی کیا دن تھے
جب ہم جن تھے
اب ہم دیو ہیں
جنوں کے بھی پیو ہیں۔
:cool2:
ٹرو کوسسرال میں دعوت تھی، ویکسینشن سے ہوئے بخار کی وجہ سے طبعیت بہتر محسوس نہیں ہو رہی تھی، نہیں جا پایا۔ ٹرو کا زیادہ حصہ سوتے اور باقی کمپیوٹر و موبائل کے ساتھ گزارا۔
مرو بھی کم و بیش سوتے جاگتے، گھر میں ہی گپ شپ لگاتے گزر گیا۔
آج کی حیرت انگیز بات یہ رہی کہ ناجانے کتنے سالوں کے بعد ایک...
میرا پاس کوئی ڈیٹا تو نہیں لیکن اندازہ ہے کہ دیہاتوں، گوٹھوں کے لوگ ویکسین سرے سے ہی نہیں لگوا رہے اور شہریوں میں سے جو اس ضروری جانتے ہیں وہ رجسٹریشن کے لیے اپلائی کر رہے ہیں۔
یا شاید ابھی رمضان کی وجہ سے اس کی رفتار سست ہو۔
پانچ چھ دن پہلے ہی سینٹر وہاں کھولا گیا ہے۔
ٹی ایچ کیو میں شاید جگہ کی کمی کی وجہ سے ایس او پیز پر عمل درآمد مشکل تھا۔
ابھی اندازہ نہیں کہ وہاں بھی لگ رہی ہے یا نہیں۔
ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرے۔
والدہ کو تو نہیں البتہ مجھے ہلکا بخار محسوس ہورہا ہے۔
چند دن پہلے تین عزیزوں نے ویکسینشن کروائی۔ دو جن کی عمریں 51 اور 63 سال تک تھیں، بھلے چنگے رہے اور ایک جو 40 کے پیٹے میں تھے کو دو تین دن بخار رہا۔