کراچی کے ساحل سے K2 کی چوٹی تک شاید ہی کوئی گوشہ ایسا بچا ہو جہاں کچھ منع نہ ہو. جس سمت نظر دوڑائیے کچھ نہ کچھ ممانعت ہے، سوچیے تو بھلا...
کوچ ہو یا منی بس سیٹوں پر پاؤں رکھنا منع ہے. بغیر ٹکٹ سفر کرنا منع ہے، خواتین کی نشستوں پر بیٹھنا منع ہے، ڈرائیور کو گاڑی تیز چلانے پر مجبور کرنا منع ہے...