نتائج تلاش

  1. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    آپ سب لازما کوئی سافٹ ویئر استعمال کر رہے ہیں، ورنہ اتنی جلدی کیسے بوجھ سکتا ہے کوئی؟؟؟ :)
  2. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل: رات كے ڈھلنے پہ کچھ ایسے اجالا آئیگا

    واہ!!! بہت خوب عرفان بھائی ... ذو قافیتین نے تو لطف اور بڑھا دیا. بہت اچھی غزل ہے. بہت سی داد.
  3. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    یہ مصرع مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن میں تقطیع ہو رہا ہے پہلا مصرع مفاعیلن 4x ہے دوسرے کا وزن مطلع والا ہے.
  4. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح : یہ مانتا ہوں کوئی سمندر نہیں ہوں میں

    پہلے والا آپشن بہتر ہے. بھرتی کا شعر لگ رہا ہے دوسرے مصرعے کو چچا غالب کے مصرعے سے ٹکرانا چاہتے ہیں تو پہلے مصرعے کو اور اٹھانا پڑے گا. یہ بھی قافیہ پیمائی لگتی ہے. مطلب؟؟؟ زیور تو سجاوٹ کی چیز ہے، اضافی حسن کیسے کہہ رہے ہیں اسے؟ اس سے اگلے اشعار مجھے کچھ خاص نہیں لگے.
  5. محمد احسن سمیع راحلؔ

    براہِ اصلاح

    بھائی یا عدم کی اصلاح درکار ہے؟؟؟ :)
  6. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    وعلیکم آداب بہت عرصے بعد آئیں ہیں محمل بٹیا. ہم تو خیریت سے ہیں الحمد للہ. بیٹا آپ نے شاید جلدی میں غزل پوسٹ کر دی ہے. مصرعوں میں ارکان کی تعداد مختلف ہے. مثلا مطلع کا وزن مفاعیلن مفاعیلن مفاعیلن فعولن ہے، جبکہ اس کے بعد اشعار مفاعیلن مفاعیلن فعولن میں ہیں.
  7. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح کے لیے غزل

    ایک تو کو کی واؤ ساقط ہوتی ہے جس سے کو اور کریدوں میں تنافر پیدا ہوتا ہے دوسرے یہ کہ "ہوں گے" فقرہ امکانیہ ہے اور شعر کا اسلوب مخاطبت والا ہے جبکہ کریدوں کی ضمیر متکلم کی طرف لوٹتی ہے جس سے بظاہر ایک تضاد پیدا ہوتا محسوس ہوتا ہے.
  8. محمد احسن سمیع راحلؔ

    اصلاح کے لیے غزل

    محفل میں خوش آمدید شعیب میاں. آپ کی شاعری میں اچھے امکانات نظر آتے ہیں، ماشاء اللہ یہ دو اشعار دو لخت لگتے ہیں. تلاشنا بطور فعل اردو میں مستعمل نہیں. دل کے زخموں کو جو دیکھو تو... وقت رخصت گو وہ کہتا تھا ملیں گے پھر سے کس کو معلوم تھا بیچ اتنے زمانے ہوں گے داغ اور کتنے جبینوں پہ ...
  9. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح - اساتذہ کے پیشِ نظر

    یہ شعر ماں کی شان میں کہا گیا تھا؟؟؟ یہاں کون سے الفاظ سے اشارہ ہوتا ہے کہ ماں کے قرب کا ذکرِ خیر ہو رہا ہے؟؟؟ میرے بھائی ۔۔۔ استادِ محترم کے مرتبہ کا خیال کریں ۔۔۔ جتنی ہماری آپ کی ملا کر عمر نہیں، اس سے زیادہ ان کا تجربہ ہے ۔۔۔ اگر وہ کہہ رہے ہیں تو ان کو نظرِ ثانی کا کہنے سے پہلے ایک بار...
  10. محمد احسن سمیع راحلؔ

    غزل براہِ اصلاح : بے سبب خود کو بے قرار کیا

    اللہ کے بندے ۔۔۔ شادی کے بعد ایسے اشعار کو جسٹیفائی کرنا مشکل ہو جائے گا ۔۔۔ ہوش کے ناخن لو! :)
  11. محمد احسن سمیع راحلؔ

    تَوَلّا--------- (نظم)

    اللہ اکبر!!! آہا ۔۔۔ کیا زبردست کہا ہے ۔۔۔۔ خدا کی قسم پڑھ کر مزا آگیا ۔۔۔ بہت سی داد
  12. محمد احسن سمیع راحلؔ

    1 خیال 1 شعر

    ایک ایک شعر پیش کریں گے تو یہی مسئلہ رہے گا ۔۔۔ بہتر ہے کہ غزل مکمل کرنے کے بعد کچھ وقت اس کے ساتھ گزاریں، پھر اصلاح کے لیے یہاں پیش کریں۔ اس طرح اکثر فاش قسم کی اغلاط آپ خود ہی دور کر سکیں گے۔ علاوہ ازیں، اگر اس طرح کی کسی شاذ بحر میں کلام کرنا مقصود ہو تو ساتھ میں بحر لکھ دیا کریں ۔۔۔ ویسے جو...
  13. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    بھائی بات یہ ہے کہ میں اس کھیل میں بالکل پھسڈی ہوں :) اوپر سے چاکلیٹ کے (مبینہ) خرچے نے مزید کمر توڑ کر رکھ دی ہے :)
  14. محمد احسن سمیع راحلؔ

    میرا تازہ کلام

    محفل میں خوش آمدید فیس بک رائٹر آپ کی غزل میں بحر و اوزان کی تو کوئی خاص غلطی محسوس نہیں ہوئی، البتہ اس کے قوافی غلط ہیں. ہنستا اور سنتا تو مطلع میں بطور قوافی جمع نہیں ہو سکتے. اگر ہنستا کے ساتھ تقابل کیا جائے تو گرتا، اترتا اور سناتا بھی کسی صورت ہم صوت قرار نہیں دیے جا سکتے.
  15. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    ہو سکتا ہے کسی "اقبال صاحب" نے ایسے ہی لکھا ہو، علامہ اقبال نے البتہ "تو شاہیں ہے بسیرا کر پہاڑوں کی چٹانوں میں" کہا تھا :)
  16. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    نہیں بھائی، گستاخی والی کوئی بات نہیں مگر آپ اگر اپنے مصرعے کو بغیر تشبیہ، استعارہ یا علامت کی رعایت رکھے اقبال کے شعر سے ملائیں گے تو بندہ آگے سے کیا کہہ سکتا ہے! حضرت اقبال نے اپنے شعر میں واضح طور پر صنعت تشبیہ کا استعمال کیا ہے ... "تو شاہیں ہے" کے الفاظ اس پر دال ہیں ... آپ بتائیں کہ آپ کے...
  17. محمد احسن سمیع راحلؔ

    برائے اصلاح

    آپ درست کہتے ہیں جناب.
  18. محمد احسن سمیع راحلؔ

    لفظ ڈھونڈیں ۔ دو

    چلیں جی، جس جس کا خرطوم آنا ہو، ہمیں اطلاع کرے اور اپنے حصے کی چاکلیٹ لیتا جائے :)
Top