نتائج تلاش

  1. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    انکساری اور خاکساری کے سالانہ مقابلے میں آپ کو اول انعام دیا جاتا ہے ۔ مٹھائی کا آرڈر دے دیں ۔ :)
  2. ظہیراحمدظہیر

    اللّٰہ کریم اس سال اور آئندہ تمام سالوں میں آپ کو سایا اور ٹھنڈک نصیب فرمائے ۔ مشکلات سے دور...

    اللّٰہ کریم اس سال اور آئندہ تمام سالوں میں آپ کو سایا اور ٹھنڈک نصیب فرمائے ۔ مشکلات سے دور رکھے ۔ فلاحِ دارین عطا فرمائے ۔
  3. ظہیراحمدظہیر

    ادبی لطائف

    پچاس کی دہائی کا تذکرہ ہے۔ ریڈیو پاکستان کراچی میں ارمؔ لکھنوی اور شمس زبیری ’’مصلح زبان‘‘ کی ملازمتوں پر فائز تھے۔ ان کا کام یہ تھا کہ وہ ریڈیو پر پڑھے جانے والے الفاظ کا تلفظ درست کروائیں۔ مگر قباحت یہ تھی کہ ارمؔ لکھنوی دبستانِ لکھنو سے وابستہ تھے اور شمس زبیری دبستانِ دہلی سے۔ اس وجہ سے...
  4. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولیں گے کبھی ہم نے جو منظر دیکھے

    پس نوشت: جاہ و حشمت کا جنہیں زعم تھا ایک دن سب نے ہاتھ پھیلائے زما نے میں وہ در در دیکھے شعر کی اس صورت میں دوسرے مصرع میں وہ کے بجائے انہیں کا محل ہے۔ یعنی: جنہیں جاہ و حشمت کا زعم تھا ایک دن سب نے انہیں زمانے میں در در ہاتھ پھیلائے دیکھا۔
  5. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    شکریہ ، نوازش !ذرہ نوازی ہے ، احمد بھائی ۔ ان کلماتِ تحسین کے لیے بہت ممنون ہوں۔ سخنوروں کی طرف سے پذیرائی ملے تو محنت وصول ہوجاتی ہے ۔ اللّٰہ کریم آپ کو خوش رکھے ۔
  6. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولیں گے کبھی ہم نے جو منظر دیکھے

    کبھی آکر وہ مرے شہر میں صرصر دیکھے یہ زیادہ رواں ہے ۔ (وہی کر اور کے والی بات ) اس شعر کی تینوں صورتوں میں گرامر کا مسئلہ ہے ۔ جیسا کہ پہلے بھی ایک اصول بیان کیا تھا کہ شعر کی نثر بنانے سے گرامر کے مسائل واضح ہوجاتے ہیں: جنہیں جاہ و حشمت کا زعم تھا ایک دن انہیں زمانے نے در در ہاتھ...
  7. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    میرے رعب میں تو کوئی شک ہے ہی نہیں ۔ جب بھی میں لاگ اِن ہوتا ہوں دور دور تک میرے علاوہ کوئی نہیں ہوتامحفل میں ۔ سب بھاگ جاتے ہیں ۔:grin:
  8. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    یہ ہوئی نا استانیوں والی بات! :D سدا خوش رہیں ، پھولیں پھلیں ، جگ جگ جئیں ۔ دیگیں بھر بھر کے حلیم پکائیں ، کھائیں اور کھلائیں ۔ خواہرم ، آپ کے اس مراسلےکے توسط سے ایک دو باتیں مختصراً اس موضوع پر لکھ دوں تاکہ اگر کسی کے ذہن میں کوئی گرہ یا وسوسہ ہو تو وہ دور ہو جائے ۔ اللّٰہ تعالیٰ کے صفاتی...
  9. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    ویسے نو من کے حلیم کو لحیم کہنے پر غور کیا جاسکتا ہے ۔
  10. ظہیراحمدظہیر

    اور اپنا تو یہ حال رہا کہ: اب کے برس بھی ہم نے یقیناً کچھ کھایا، کچھ پیا ہے :D

    اور اپنا تو یہ حال رہا کہ: اب کے برس بھی ہم نے یقیناً کچھ کھایا، کچھ پیا ہے :D
  11. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    آداب ، آداب! بہت نوازش ، کرم نوازی ہے ، عاطف بھائی! سپاس گزار ہوں ۔ اللّٰہ کریم آپ کو سلامت رکھے ، تاقیامت رکھے!
  12. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    یہ جو آپ کے دل میں وسوسہ آتا ہے نا ، اب یہ میرے دل میں آیا کرے گا۔ :cautious: لگتا ہے اب تخلص بدلنا پڑے گا ۔ سوچ رہا ہوں کہ ظہیر کے بجائے متفکر ؔ یا مشوشؔ رکھ لوں ۔ :) مزاح برطرف ، عبید بھائی آپ سارا کا سارا کلام لے لیں۔ ایسی سادہ دلی اور صاف گوئی پر کلام تو درکنار صاحبِ کلام قربان...
  13. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    نوازش، ذرہ نوازی ہے! بہت شکریہ تابش بھائی ۔ شاد و آباد رہیں ، سلامت رہیں ۔
  14. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    بہت شکریہ ، نوازش! اللّٰہ کریم خوش رکھے! بہت ممنون ہوں۔
  15. ظہیراحمدظہیر

    ہم نہ بھولیں گے کبھی ہم نے جو منظر دیکھے

    واہ واہ! بہت خوب! @صابرہ امین، اچھی غزل ہے !میری طرف سے اس پر نیم زبردست کی ریٹنگ بنتی ہے۔ :) ماشاء اللّٰہ آپ کے فکر و فن میں آہستہ آہستہ پختگی آتی جارہی ہے۔ کئی اچھے اشعار ہیں نظر آرہے ہیں اس غزل میں ۔ مضامین میں بھی تنوع ہے۔ میں چند اشعار پر آپ کی توجہ مبذول کرانا چاہوں گا۔ انہیں ایک...
  16. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    خواہرم جاسمن ، اگر آپ نے آئندہ حلیم کو لحیم کہا تو پھر ایک شدید قسم کی گرجدار خونخوار خوفناک خطرناک لسانی جنگ کے لیے تیار ہوجائیے جس میں کشتوں کے پشتے لگادیے جائیں گے ۔ ہاں! اور اگر جنگ سے پہلے مذاکرات کرنا چاہتی ہیں تو پھر سفید جھنڈا لہرادیجیے۔ ہم بتادیں گے آپ کو کہ حلیم کو لحیم کہنا کیوں غلط...
  17. ظہیراحمدظہیر

    باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

    معتبر تو درکنار ، پکوان کے معنوں میں یہ لفظ کسی غیر معتبر لغت کا حصہ بھی نہیں ہے ۔ جہاں تک مجھے علم ہے کسی معتبر ادیب نے بھی یہ لفظ حلیم کے لیے استعمال نہیں کیا۔ اس لفظ کے یہ نئے معنی شاید پچھلے آٹھ دس سال کی پیداوار ہیں ۔ کچھ لوگوں نے حلیم کو اس لیے لحیم کہنا شروع کیا کہ حلیم اللّٰہ...
  18. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش ، نظامی صاحب!اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ بہت مشکور ہوں ۔
  19. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    آداب ، نوازش! بہت شکریہ ، عرفان بھائی! اللّٰہ کریم سلامت رکھے۔ بہت ممنون ہوں ۔
  20. ظہیراحمدظہیر

    تہمتِ زر سے تہی کیسہ و کاسہ نکلے

    بہت شکریہ ، بہت نوازش، صابرہ امین! اللّٰہ کریم سلامت رکھے ، شاد وآ باد رہیں ۔ مزاح برطرف، یہ مضامین تو ہمارے اردگرد بکھرے ہوئے ہیں ۔ بس دیکھنے والی آنکھ چاہیے ۔ زندگی اوراس کے ماحول کو شاعرانہ نظر سے دیکھنے کے بھی کچھ آداب ہیں ۔ بنیادی طور پر تو شاعرانہ نظر اور زاویۂ فکر قدرت کی طرف...
Top