کھیل کے پسِِ پردہ سیاسی عزائم کو بھانپتے ہوئے، فدویہ مبلغ پانچ روپے جس کا نصف اڑھائی روپے بنتے ہیں، نذرِ محفل کرنے کے ارادے سے باز آتی ہے۔ یہ رقم فدویہ کے دادا حضور نے گئے وقتوں میں عید کے پرمسرت موقع پر بنا کسی تحریری ثبوت یا رسید کے اس کی ہتھیلی پر رکھی تھی۔ لہٰذا عدم دستیابیِ دستاویز اور دادا...