نتائج تلاش

  1. La Alma

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    آپ کی پسندیدگی سند ہے۔ جزاک اللہ‎!!
  2. La Alma

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    بلوغت سے قبل جنسی تعلیم بعض بچوں کے نزدیک کافی ٹرامیٹک ہوتی ہے۔ بچوں کی نفسیات پر اس کے نہایت گہرے اور منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ میرے نزدیک یہ اتنی ہی ناپسندیدہ ہے جتنی کم عمری میں نکاح۔ بچے اپنی حفاظت کو کیسے یقینی بنائیں اس حوالے سے ان کی تعلیم و تربیت کی اسٹریٹجی مختلف ہونی چاہیے۔
  3. La Alma

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    نوازش! " کر" ٹائپو ہے۔ درست "کے" ہی ہے۔ توجہ دلانے کے لیے بہت شکریہ۔ آپ نے مخمصے میں ڈال دیا۔ فیروز الغات کے مطابق "قدر " دال ساکن کے ساتھ بمعنی مرتبہ، توقیر اور " قٙدٙر " بمعنی تقدیر ۔ یہاں قٙدٙر کو ہی برتا ہے۔
  4. La Alma

    کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل سینیٹ سے منظور، جماعت اسلامی اور جے یو آئی کا احتجاج

    حیرت ہے کہ لبرل ازم کے حامیوں سے بھی یہ لبرٹی برداشت نہیں ہو رہی ۔ وہ بھی قدامت پسند ملاؤں کی طرح اس شخصی آزادی پر قدغن لگانے کو تیار بیٹھے ہیں۔ :) یہ بات تو طے ہے اگر نکاح کے لیے اٹھارہ سال کی عمر کی حد اسلام نے مقرر کی ہوتی تو اب تک ہیومن رائٹس کی کتنی تنظیمیں سر گرمِ عمل ہو چکی ہوتیں۔ اور ان...
  5. La Alma

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    پسندیدگی کے لیے مشکور ہوں۔ درست نشان دہی کی ۔ اسے یوں کر لیتی ہوں "حدِّ جاں تک، برنگِ موجہء دود "
  6. La Alma

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    بہت شکریہ۔ نبود: نیستی، Non existence , Nihility موجہء دود: دھواں ، غبار، یا دھند کی موج
  7. La Alma

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود

    آخرش کیا ہے رازِ بود و نبود کھینچ کر دیکھیے عدم سے وجود ؟ بسکہ ہے ایک مشتِ خاک مگر اس قدر آرزوئے نام و نمود چارو ناچار کی تجارتِ حرف راس آیا کوئی زیاں نہ ہی سود رقص کرتا رہا شرارِ حیات تا حدِ جاں، برنگِ موجہء دود پوچھتے ہیں پلا کر جامِ خرد ہے کوئی عقدہء جنوں کی کشود ہائےالمٰی! قدر کی...
  8. La Alma

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    حاضر رہتی ہے ثمرین ہر وقت چائے لے کر۔۔۔
  9. La Alma

    ی۔ ہ۔ و ۔۔ نئی لڑی نمبر 20

    لیکن کیا کریں بعض لوگ اس مقولے پر عمل کرتے ہیں ۔ Jack of all trades, Master of none
  10. La Alma

    پیسے ہمارے خریداری آپ کی

    کھیل کے پسِِ پردہ سیاسی عزائم کو بھانپتے ہوئے، فدویہ مبلغ پانچ روپے جس کا نصف اڑھائی روپے بنتے ہیں، نذرِ محفل کرنے کے ارادے سے باز آتی ہے۔ یہ رقم فدویہ کے دادا حضور نے گئے وقتوں میں عید کے پرمسرت موقع پر بنا کسی تحریری ثبوت یا رسید کے اس کی ہتھیلی پر رکھی تھی۔ لہٰذا عدم دستیابیِ دستاویز اور دادا...
  11. La Alma

    پیسے ہمارے خریداری آپ کی

    برادرم محمد امین صدیق سے التماس ہے کہ اپنے پائے لغزش کی جانب نگاہ کیجئے۔ ہمارا بنا پائلٹ کا جہاز، تکنیکی خرابی کی وجہ سے کسی بھی لمحے زمین بوس ہوا ہی چاہتا ہے۔ اس سے پیشتر کہ آپ کے پاس کھڑا حریص گداگر اپنی پیشہ ورانہ مہارت سے اسے اچک لے ۔ آنجناب کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود ہی اپنے دستِ...
  12. La Alma

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    صد شکر !!
  13. La Alma

    پیسے ہمارے خریداری آپ کی

    ہزار کے نوٹ کا تو میں جہاز بنا کر اڑا دونگی۔ یہ والے رکھ لونگی۔ اگلے محفلین کے لیے دعائیں :)
  14. La Alma

    ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

    یہ بھی خوب رہی۔ ایک عام آدمی کی رسائی چور کی کریڈٹ ہسٹری تک کیسے ہو گی۔ یہ کام تو صرف نیب والے ہی کر سکتے ہیں۔:)
  15. La Alma

    ملزمان کو ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی ہے، اسلامی نظریاتی کونسل

    دولت کی غیر مساویانہ تقسیم، رشوت، چور بازاری، ٹیکس کی عدم ادائیگیوں ،معاشی بدعنوانیوں اور ان سب کے نتیجے میں پیدا ہونے والی معاشرتی نا ہمواریوں سے تو انکار نہیں کیا جا سکتا۔آپ کے مراسلہ جات یقیناً ایک دردمندانہ سوچ کے عکاس ہیں. اعتراض صرف ٹیکس، زکواۃ، عشر اور صدقات کو خلط ملط کرنے پہ ہے۔
  16. La Alma

    ا۔ب۔پ ۔۔۔۔۔ کھیل نمبر 62

    یہاں حروف تہجی کا اختتام ہوتا ہے۔ اب دوبارہ سے شروع کیجئے۔
Top