سونٹے والا بھوت
معراج
ہم برما کے سفر سے واپس لوٹے تو میز پر کچھ خطوط پڑے ہوئے تھے۔ علامہ نے ان خطوط کو پڑھا۔ ایک خط ان کے مطلب کا نکل آیا۔ یہ کسی جن بھوت کے متعلق تھا۔ اتفاق سے علامہ دانش ان دنوں بھوتوں میں بہت دلچسپی لے رہے تھے۔ علامہ نے کہا، "ایک اور سفر کی تیاری کیجیے۔ اب ہمیں جنوبی افریقہ سے...