ما شاء اللہ خیالات تو اچھے ہیں، بس غزل نہیں ہے کہ غزل ہونے کی شرط بحر میں ہونا ہے، جو نہیں ہے۔ شاید میں نے آپ کو ہی مشورہ دیا تھا کہ کم از کم گنگنا کے دیکھ لیا کریں کہ واقعی عروض سے مکمل واقفیت شاعری کے لئے ضروری نہیں۔ مزید اطمینان کے لئے عروض ڈاٹ کام پر چیک کر لیا کریں۔ غزل محض قافیہ ردیف کا ہی...