بہت نوازش ۔
مجھے صوتی اعتبار سے “کھٹکا” استعمال کرنے میں قدرے تامل تھا کہ سننے میں ایسا بھلا نہیں لگتا ہے لیکن اس وقت کوئی اور متبادل بھی نہیں سجھائی دے رہا تھا۔ معنوی لحاظ سے مجھے اندازہ نہیں تھا کہ یہ کوئی ایسا مبہم یا ان سُنا لفظ ہو گا۔
“کھٹکا “ میں نے تو نثر میں دو طرح سے مستعمل دیکھا...