مابدولت نے برادرم نیرنگ خیال کا بلاوا ملتے ہی مراسلۂ ہذا کی طرف فی الفور مراجعت کی اور بعدۂ بمطابق ہدایت و رہنمائیء اختراع کنندہ مراسلہ مذکور ، دھاگۂ مطلوبہ کے ربط نیلگوں کو ٹہوکۂ خفیف سے نوازتے ہوئے وہاں پہنچے ، تاہم فیس بک کے ایک ورق ویراں کو روبروئے نگۂ متجسس پاکر مابدولت خفت شدید محسوس کیے...
مابدولت برادرم الف نظامی کو منصب پانزدہ ہزاری کے پرازافتخار حصول پر قلب صمیم کی عمیق گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں ۔:):)
:best: :great: :a6: بہت بہت :congrats: ہو ۔
انا للہ و انا الیہ راجعون
بہت افسوس ہوا یہ خبرپڑھ کر خالد بھائی ۔ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنے جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے ، اور سوگواران کو صبرجمیل عطا فرمائے ۔ آمین ۔
بچپن کی حماقتیں
حصہ دوم ۔۔ یعنی
لڑیء ہذا کے صفحہ نمبر 12 کے بعد کی حماقتوں کا روئیداد دلچسپ
محترم شاہ صاحب کی سدا بہار تحریر جسے مابدولت نے قالب صوت میں ڈھالا
امید پسندیدگیء محفلین ۔ :):)