نین بھائی
یہ سمجھ نہیں آئے :D ان کی تشریح درکار ہے ;)
آپ مجھ کو بہت پسند آئیں
آپ میری قمیص سیجیے گا
مجھ سے میری کمائی کا سرِ شام
پائی پائی حساب لیجیے گا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
اس تحریر کے لئے مجھے الفاظ ہی نہیں مل رہے اور نہ ہی الفاظ میں وہ معانی پنہاں ہیں کہ حق ادا ہو سکے
بہت سی داد اور بہت دعائیں
:) :) :)
موجِ قدح میں غرق ہیں مجذوب مست حال
جلوت برائے خلوتِ رنداں نہ پوچھیے
دردِ ہزار کہنہ کیے گو کشید پر
لمسِ طبیب و حدّتِ درماں نہ پوچھیے
سنجاب فرشِ خاک بنے یادِ یار میں
لطف و گدازِ وحشتِ زنداں نہ پوچھیے
فاتح بھائی! یہ اشعار ہیں یا الہام!
میں اس قابل نہیں کہ ان کی تعریف کر سکوں!
بس پڑھے جا رہا...