نتائج تلاش

  1. نور وجدان

    ماں

    ماں ایسی ہستی ہے جس نے تخلیق کا فرض نبھایا ہوتا ہے ، جس نے تخلیق کی خدمت کی ہوتی ہے مگر بدلے میں سرکشی ، خودسری خلقت کی سرشت ہوتی ہے ، ایسی بے مثال ہستی جس کی اپنی خلقت بھی اسے برا، بھلا کہے تو اس کے چہرے پر مسکراہٹ ہوتی ہے کہ خلافِ رحمت کام کرنا ماں کے شانِ شایان نہیں ہوتا ماں! کیا ہوتی ہے...
  2. نور وجدان

    اس لڑی کا ٹیگ

    سہ ماہی اردو محفل ۔۔۔ اکتوبر تا دسمبر 2019 مجھے اس لڑی کا ٹیگ وصول نہیں ہوا، بائے چانس نظر پڑی ہے اب! بہترین لڑی ہے
  3. نور وجدان

    وحی

    غارِ حِِرا، جبل النور میں واقع ہے. کہساروں سے بھرپور وادی میں وحدت کا نظّارہ کرنا مشکل نہ تھا! اللہ کی دید کی ابتدا سے پہلے علم یعنی نور کی جانب رجوع ضروری ہے. آنکھ متصور اس وقت کے گھڑیال پر ہے، جب چودہ صدیاں قبل اک نفس سجدہ ریز رہا اکثر، یہ قیام حرا کے غار میں اور سجدے آیت دل منور کیے دیتے،...
  4. نور وجدان

    آپ کی رائے!

    ہماری سوچ کو تعلیمی نظام نے جلا بخشی ہو نا بخشی ہو مگر توہمات نے ضرور گھیرے میں لے رکھا ہے اس پر ایک مضمون کسی نے لکھنے کو کہا، مواد کی کمی ہے. آپ لوگ اپنی اپنی رائے دیجیے۔
  5. نور وجدان

    خوش نصیب لوگ!

  6. نور وجدان

    امین ڈار

    آمین ڈار آپ لوگ جب مدینہ منورہ جاؤ گے تو امین ڈار سے ضرور ملنا ۔قیوم بھائی جان نے ہمیں ہدایت کی ۔وہ کون ہے بھائی جان؟ میں نے سوال کیاوہ بہت خاص بندہ ہے۔ اس کا کوئی ایڈریس وغیرہ ہمیں دے دیں۔ عصر سے مغرب تک گنبد کے ساتھ جنت البقیع والی سائیڈ پر دیوار کے ساتھ ٹیک لگائے آنکھیں بند کیے بہتی آنکھوں...
  7. نور وجدان

    لباس تار تار کو رفو گری سے کام کیا

    .اداس دل کو دوستو کسی خوشی سے کام کیا لباسِ تار تار کو رفو گری سے کام کیا .. یا لباسِ تار تار کو رفوگری سے کام کیا ملے ہیں اتنے زخم، مجھ کواب ہنسی سے کام کیا ترے خیال کے سبب چراغ ایسا جل گیا ہوا بجھا نہ پائے گی، سو تیرگی سے کام کیا یا اگر کہیں پہ ہو بھی، مجھ کو تِیرگی سے کام کیا۔ غرض...
  8. نور وجدان

    اللہ والی چپ

    تیری اللہ والی چُپ ... نجانے یہ سطر کہاں پڑھی تھی پر اتنا یاد ہے کہ پڑھی ضرور تھی ، پہلا خیال آیا کہ کیا مطلب ہے اس بات کا؟ کیا ہوتی ہے اللہ والی چُپ؟ سوال پوچھا تو جواب ملا کہ ابنِ آدم و بنت حوا پہ یہ کیفیت ضرور آکر رہتی ہے اور جب تک یہ آتی نہیں تب تک آپ اسے سمجھ ہی نہیں سکتے . کم عمر...
  9. نور وجدان

    غم سے مفر کسے یہاں، دیکھے جگر کے زخم کون؟

    عشق نصیب ہو جسے ، مر کے بھی چین پائے کیا درد جسے سکون دے، نازِ دوا اٹھائے کیا مرگ ہو جسکی زندگی، چوٹ اجل کی کھائے کیا میں ہوں بجھا ہوا چراغ، کوئی مُجھے بُجھائے کیا ٹوٹا ہے دل کا آئنہ، عکسِ خیال بنائے کیا شعر کوئی سنائے کیا؟ مایہ ء فن لُٹائے کیا غم سے مفر کِسے یَہاں، دیکھے جِگر کے زخم کون کس...
  10. نور وجدان

    ہے کائنات کی کتاب اسکا روئے خوبرو

    ترے دیار سے کبھی بھی دور ہم نہ جائیں گے کہ دفن ہم یہاں پہ ہوں گے ،ایسا بخت پائیں گے چراغ بجھ رہا ہے، وہ نہ آئیں گے، دلِ امید! زماں مکاں کی قید سے تو ہم نکل ہی جائیں گے کہیں کرائیں اور کیوں جگر کے زخم کا علاج مسیحا منتظر ہیں ہم، تجھی سے چوٹ کھائیں گے بھرم وفا کا رکھ چکے، خموش ہم رہے سدا...
  11. نور وجدان

    کسی بھی طور شب غم کی پھر سحر نہ ہوئی

    کسی بھی طور شبِ غم کی پھر سحر نہ ہوئی نصیب میرا، دعا بھی تو کارگر نہ ہوئی نہیں لکھی تھی ملاقات سو اگر نہ ہوئی طلب رہی مری پیہم کہ آنکھ تر نہ ہوئی یہ بند غم ہی نہ ٹوٹا، نہ ٹوٹا رشتۂ زیست نَہ جانے کس کی لگی آہ، بے اثر نَہ ہوئی ترا خیال حقیقت کی تاب میں ہوا گم وہ رعبِ حسن کہ اپنی بھی کچھ خبر...
  12. نور وجدان

    پھول سارے گرا دیے، اب ہے

    پھول سارے گرا دیئے، اب ہے واپسی کا سوال لا یعنی تیرا احوال ، کیا کہیں بُلبُل گل کی ہے داستان با معنی زندگی نے بسر کیا ہے مجھے اور کتنی کرے گی من مانی زہر دے کے مجھے نہ مارو تم تیری باتوں سے جان ہے جانی زندگی کے سفر میں زندہ ہوں شام چھائی ہے رات کب آنی؟ ہم ہیں اپنی روایتوں کے اسیر پیروی ہو...
  13. نور وجدان

    سر زمینِ حشر سے خاک کے پتلے کو ہّوا دے!

    سر زمینِ حشر سے خاک کے پتلے کو ہّوا دے. ... موتی سمجھے کوئی، آبِ نیساں سے جِلا دے. .. شراب جاودانی ملے، درد ہجر کو ایسا مزّا دے .. اَحد کی زَمین سے جبل النور تک منظر دکھا دے ...... حِرا ہی آخری مقام ٹھہرے، مسجد حرم میں جگہ دے .... جو ہو آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی نسبت سے معتبر اس کو...
  14. نور وجدان

    بلاعنوان

    جب انسانی ہستی قرب کی متمنی ہو اور خواہش کی لگام بے زور ہوگئی تو وجہِ شوق کچھ بھی باقی نہیں رہتا ہے. کھو جائیں گے کیا؟ بحر ہو جائیں کیا؟ہستی کھوئی ہے ، زندگی سوئی ہے! آدمیت سے ناطہ کچا دھاگا ہے اور ٹوٹ جاتا ہے. ایک یاد ہےجو سنبھال لیتی ہے ورنہ کیا بے سکونی کی لہروں کا تموج! یہی جینے کا کمال...
  15. نور وجدان

    بلا عنوان از امینہ بتول

    (پرانی تحریروں میں سے ایک) تھیم: نارمل "بلا عنوان" تحریر : امینہ بتول رات کی سیاہ ناگن پوری طرح اپنا پھن پھیلا چکی تھی اور مکمل شہر بلیک آؤٹ تھا. اس سمے نقرئ چاندنی کا بھی کوئی وجود نہ تھا کیونکہ دھویں اور گرد کے بادل چھائے ہوئے تھے. میں نے جیب سے نھنی منی سی ٹارچ نکالی اور عمارت کے ملبے...
  16. نور وجدان

    مینے کا والدین کو خط از امینہ بتول

    امی بابا کے نام خط، پیارے امی بابا سدا سلامت رہیں ❤️ ❤️. خوش رہیں. گھر کی چھت پہ کینوپی کے نیچے ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی ہے اور وہیں بیٹھ کر لکھ رہی ہوں. سوچا آپ کے نام ایک خط تحریر کر دوں.. کچھ دل کا احوال سامنے رکھ دوں. امی، پچھلے ہفتے جو کرسٹل کے نئے گلاس کا سیٹ آپ لائ تھیں (میرے جہیز میں...
  17. نور وجدان

    لمحہِ موجود از سیماب

    لمحہء موجود !! جیے چلو بُھلا بھی دو جو کل تلک تمہارا ہمقدم رہا وہ کون تھا، وہ کیا ہوا ! وہ وقت جو گزر گیا اب اُسکے درد سے لِپَٹ کے زندگی کرو گے کیا؟ خِراج در خِراج در خِراج ہی بھرو گے کیا؟ اِس عہدِنو کے طور سیکھ جاؤ یہ زمن! یہاں پہ ہر گھڑی نئی چمک نئی کرن گئے دنوں کی دھوپ ہو گزشتہ صحبتوں کی...
  18. نور وجدان

    اسے میرے احساس ہی سے ہے نفرت

    اک پرانی اصلاح شدہ غزل اسے میرے احساس ہی سے ہے نفرت بجھا چاہتا ہے چراغِ محبت بھروسہ کسی پر بھی ہوتا نہیں ہے قرابت سے ہونے لگی ہے جو وحشت ہر اِک بات پر دین کا ہے حوالہ۔۔!! محبت ہے یہ دین کی، یا سیاست۔۔؟ تعلق ہی دنیا سے میں توڑ ڈالوں!! مِلے ہے ہر اِک بات...
  19. نور وجدان

    کسی بھی طور شب غم کی پھر سحر نہ ہوئی

    نور ایمان
  20. نور وجدان

    اک پیکر خونین میں ہے بسمل کا تماشا

    نور ایمان
Top