لمحہِ موجود از سیماب

نور وجدان

لائبریرین
لمحہء موجود !!

جیے چلو
بُھلا بھی دو جو کل تلک تمہارا ہمقدم رہا
وہ کون تھا، وہ کیا ہوا !
وہ وقت جو گزر گیا
اب اُسکے درد سے لِپَٹ کے زندگی کرو گے کیا؟
خِراج در خِراج در خِراج ہی بھرو گے کیا؟

اِس عہدِنو کے طور سیکھ جاؤ
یہ زمن!
یہاں پہ ہر گھڑی نئی چمک نئی کرن

گئے دنوں کی دھوپ ہو
گزشتہ صحبتوں کی نرم چھاؤں
یا قدیم رَبط کی ڈگر
جو کل اُٹھے گی، وہ نگہ
جو کل دِکھے گی، وہ سحر
کسی کی اَصل کچھ نہیں!!

اُتار دو یہ ماتمی رِدا
اُٹھاؤ، دُور پھینک آؤ کل کا ڈر

جیو اِس آج کو جو آج ہے، اَبھی!
جو کل نہ تھا، نہ پھر ملیگا لوٹ کر !

کہ آسماں زمیں کے درمیاں ہے کوئی سچ اگر
سو آج ہے !

سیماب ظفر
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
لمحہء موجود !!

جیے چلو
بُھلا بھی دو جو کل تلک تمہارا ہمقدم رہا
وہ کون تھا، وہ کیا ہوا !
وہ وقت جو گزر گیا
اب اُسکے درد سے لِپَٹ کے زندگی کرو گے کیا؟
خِراج در خِراج در خِراج ہی بھرو گے کیا؟

اِس عہدِنو کے طور سیکھ جاؤ
یہ زمن!
یہاں پہ ہر گھڑی نئی چمک نئی کرن

گئے دنوں کی دھوپ ہو
گزشتہ صحبتوں کی نرم چھاؤں
یا قدیم رَبط کی ڈگر
جو کل اُٹھے گی، وہ نگہ
جو کل دِکھے گی، وہ سحر
کسی کی اَصل کچھ نہیں!!

اُتار دو یہ ماتمی رِدا
اُٹھاؤ، دُور پھینک آؤ کل کا ڈر

جیو اِس آج کو جو آج ہے، اَبھی!
جو کل نہ تھا، نہ پھر ملیگا لوٹ کر !

کہ آسماں زمیں کے درمیاں ہے کوئی سچ اگر
سو آج ہے !
اچھی نظم ہے۔ شیئر کرنے کا شکریہ۔
 
Top