جو تمہاری مان لیں ناصحا تو رہے گا دامن دل میں کیا
نہ کسی عدو کی عداوتیں نہ کسی صنم کی مروتیں
مری جان آج کا غم نہ کر کہ نہ جانے کاتب وقت نے
کسی اپنے کل میں بھی بھول کر کہیں لکھ رکھی ہوں مسرتیں
ہم سانجھ سمے کی چھایا ہیں ، تم چڑھتی رات کے چندرماں
ہم جاتے ہیں ، تم آتے ہو ، پھر میل کی صورت کیوں کر ہو
وہ راتیں چاند کے ساتھ گیئں وہ باتیں چاند کے ساتھ گیئں
اب سکھ کے سپنے کیا دیکھیں ، جب دکھ کا سورج سر پر ہو