صفحہ نمبر 121 تا 130
اصطلاحاتِ عِلمِ معانی
مُذَکَّرْ۔(ء) بروزن مُغَنِیّ۔ بمعنی نر۔ مادہ کی ضد اس کو تذکیر بھی کہتے ہیں۔ اصطلاحا وہ لفظ جو نر ہوں۔ جیسے کُتا ، گدھا ، بخار ، جاڑہ وغیرہ۔
مُوَنَّثْ۔(ء) بروزن معلقّ۔ بمعنی مادہ۔ وہ الفاظ جو مذکر کی ضد ہوں۔ اس کو تانیث بھی کہتے ہیں۔ جیسے کتیا ، گدھی...