پہلی گل تے ایہہ کہ ساری غلطی میری نئیں
جے کر میری وی اے، تے کی میں تیری نئیں
او کہندا اے پیار تے جنگ وچ جائز اے سب
میں کہنی آں ، "اوں ہوں"، ۔ہیرا پھیری نئیں
پاکستانی سیاستدان بہت سے ایسے امور جن کو وہ حزبِ اقتدار میں ہوتے ہوئے جائز و حلال گردانتے ہیں حزبِ اختلاف میں آتے ہی انہی امور کو ناجائز و حرام قرار دے دیتے ہیں
عدنان بھائی آپ کے اس مراسلے پر بطور تبصرہ ثبت کرنے کے لیئے کسی ایسے ایموجی کی تلاش میں رہی جو پاکستان میں اک مخصوص کمیونٹی کا طرہ امتیاز ہے جس میں وہ انگوٹھا اور انگشتِ شہادت ملا کر "واہ واہ، سبحان اللہ" کہتے ہیں
عنقریب وہ وقت آنے والا ہے کہ پاکستان کی حکمران پارٹی سمیت سب پارٹیوں کے چیدہ چیدہ اہم ترین رہنما عدالتی ضمانت پر سیاست کر رہے ہونگے
بات لکھ کر رکھ لیں تاکہ بوقت ضرورت بطور سند کام آوے