دوستو روز و شب کی یکسانیت سے اُکتا گیا تھا.سوموار سے بقیہ دنوں کی چھٹیاں لے کر آوارہ گردی پر نکلا ہوا ہوں.سلو سپیڈ انٹرنیٹ اور موبائل فون کا محدود سا کی بورڈ سابےمزہ کر دیتا ہے بہرحال رابطہ ہے سو یہی غنیمت ہے.☺
سر یہ جو ایک شاعر گزرے ہیں ساحر لدھیانوی صاحب آپ نے دیکھا ہو گا کہ کلام کے اعتبار سے یہ واقعی ساحر رہے ہیں تو کیا اِن کی شاعری بھی جُملہ تکنیکی لوازمات خصوصا" اوزان کے تقاضے پورا کرتی ہے؟
بجلی کا ایک یونٹ بھی واپڈا اہلکاروں کی ملی بھگت کے بغیر چوری نہیں ہو سکتا۔ بجلی چوری روکنا کِس کی ذمہ داری ہے؟ یہ قومی جُرم ہے اور اگر حکومت اِسے نہیں روک سکتی تو جہنم میں(یا کم از کم گھر) جائے اپنی نا اہلی کا گند عوام کے سر کیوں؟
اپنے وقت کے اعتبار سے آپ کی کاوش قابلِ تحسین ہے لیکن فی زمانہ تو سادگی محض کمزوری اور مجبوری بن کر رہ گئی ہے۔ لو ایفی شینسی اور نو پروٹیکشن ڈیزائن اَب فقط میموری میوزیم کی زینت ہیں :) آپ سرکٹ ڈایاگرام شیئرکریں اُمید ہے لُطف دے گا :)
بھئی ایسے منطق اور دلیل پسند مولوی تو بہت کمیاب ہو گئے ہیں آج کل اور جسے بھی ایسے دوست میسر ہوں وہ خوش قسمت ہے۔
مسجد تو بنا دی شب بھر میں ایماں کی حرارت والوں نے۔ ۔ ۔ ۔ ۔ من اپنا پُرانا پاپی ہے برسوں میں نمازی بن نہ سکا (اقبال)