نتائج تلاش

  1. فرخ منظور

    فراز ابھی ہم خوبصورت ہیں (احمد شمیم کی یاد میں) ۔ احمد فرازؔ

    ابھی ہم خوبصورت ہیں (احمد شمیم کی یاد میں) ہمارے جسم اوراقِ خزانی ہو گئے ہیں اور ردائے زخم سے آراستہ ہیں پھر بھی دیکھو تو ہماری خوشنمائی پر کوئی حرف اور کشیدہ قامتی میں خم نہیں آیا ہمارے ہونٹ زہریلی رُتوں سے کاسنی ہیں اور چہرے رتجگوں کی شعلگی سے آبنوسی ہو چکے ہیں اور زخمی خواب نادیدہ جزیروں کی...
  2. فرخ منظور

    تبسم وہ گیسو فتنۂ جاں ہوں تو دل آباد کیا ہو گا ۔ خسرو کی فارسی غزل کا منظوم ترجمہ از صوفی تبسم

    وہ گیسو فتنۂ جاں ہوں تو دل آباد کیا ہو گا غمِ ہجراں کا یہ عالم تو کوئی شاد کیا ہو گا جو نالاں ہے مری جاں دل کی ویرانی پہ ہونے دو کسی بے خانماں کے لپ پہ جز فریاد کیا ہو گا نہ جانے کیسے کیسے داستانِ درد دہرائی مگر اس درد سے نا آشنا کو یاد کیا ہو گا تمھاری یاد دل پر لائی ہے بربادیاں کیا کیا جو...
  3. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ آؤ فقیرو میلے چلیے، عارف کا سن واجا رے ۔ بلھے شاہ

    آؤ فقیرو میلے چلیے، عارف کا سن واجا رے انہد سَبد سنو بہو رنگی، تجیے بھیکھ بیاجا رے انہد واجا سرپ ملاپی نِر ویری سر ناجا رے میلے باجھوں میلا اوتَر، رڑھ گیا مول وہاجا رے کٹھن فقیری رستہ عاشق، قائم کرو من بھاجا رے بندہ رب بھیو اِک بلھا پڑا جہان براجا رے (بلھے شاہ)
  4. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ آؤ سیّو رل دیو نی ودھائی - بلھے شاہ

    آؤ سیّو رل دیو نی ودھائی میں ور پایا رانجھا ماہی اج تاں روز مبارک چڑھیا رانجھا ساڈے ویہڑے وڑیا ہتھ کھونڈی موڈھے کمبل دھریا چاکاں والی شکل بنائی آؤ سیّو رل دیو نی ودھائی میں ور پایا رانجھا ماہی مکٹ گئواں دے وِچ رُلدا جنگل جوہاں وچ کس مُل دا ہے کوئی اللہ دے ول بھلدا اصل حقیقت خبر نہ کائی...
  5. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ مینوں سکھ دا سنیہڑا توں جھب لیاویں وے ۔ بلھے شاہ

    مینوں سکھ دا سنیہڑا توں جھب لیاویں وے پاندھیا ہو میں کبڑی میں دبڑی ہوئی آں میرے سبھ دکھڑے بتلاویں وے پاندھیا ہو کھلیاں لٹاں گل دست پراندا ایہہ گل آکھیں، نہ شرمائیں وے پاندھیا ہو اک لکھ دیندی میں دو لکھ دیساں مینوں پیارا آن ملاویں وے یاراں لکھ کتابت بھیجی کِتے گوشے بہہ سمجھاویں وے پاندھیا ہو بلھا...
  6. فرخ منظور

    آج جانے کی ضد نہ کرو - فیاض ہاشمی

    دراصل اس کلام کو سب سے پہلے حبیب ولی محمد نے فلم بادل اور بجلی 1979 کے لیے گایا تھا اور موسیقی سہیل رعنا نے دی تھی۔ مگر بعد میں ملکہ غزل فریدہ خانم نے اس غزل کو گا کر امر کر دیا۔
  7. فرخ منظور

    فیض ہم دیکھیں گے

    بڑا آسان جواب ہے۔ نظم میں ایک مسلسل خیال کو بیان کیا جاتا ہے اور ہر مصرع گزشتہ مصرعوں سے جڑا ہوتا ہے اور نظم کا عنوان بھی ضرور دیا جاتا ہے۔جبکہ غزل میں ہر شعر ایک اکائی کی صورت میں ہوتا ہے۔ یعنی مکمل ہوتا ہے ضروری نہیں اس شعر کا باقی اشعار سے کوئی ربط ہو۔ ایک غزل میں مختلف خیالات کو بیان کیا...
  8. فرخ منظور

    فیض آج یوں موج در موج غم تھم گیا، اس طرح غم زدوں کو قرار آگیا

    سکھوندر سنگھ کی آواز اور مظفر علی کی موسیقی میں یہی غزل سنیے۔
  9. فرخ منظور

    فیض ہم دیکھیں گے

    بعد کے نسخوں میں شامل کی گئی ہے۔
  10. فرخ منظور

    ذوق ہے تیرے کان زلفِ معنبر لگی ہوئی ۔ ذوق

    اس غزل کو نسخہ نول کشور سے دیکھ کر درست اور مکمل کیا گیا۔ غزل ہے تیرے کان زلفِ معنبر لگی ہوئی رکھے گی یہ نہ بال برابر لگی ہوئی بیٹھے بھرے ہوئے ہیں خُمِ مے کی طرح ہم پر کیا کریں کہ مہر ہے منہ پر لگی ہوئی چاٹے بغیر خون کوئی رہتی ہے تیری تیغ ہے یہ تو اس کو چاٹ ستمگر لگی ہوئی میت کو غسل دیجو نہ...
  11. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ آ مل یارا سار لے میری - بلھا شاہ

    آ مل یارا سار لے میری میری جان دُکھاں نے گھیری اندر خواب وچھوڑا ہویا، خبر نہ پیندی تیری سنجی بن وچ لُٹی سائیاں، سُورپلنگ نے گھیری ملاں قاضی راہ بتاون، دین بھرم دے پھیرے ایہہ تاں ٹھگ جگت دے جھیور، لاون جال چوپھیرے کرم شرع دے دھرم بتاون، سنگل پاون پیریں ذات مذہب ایہہ عشق نہ پچھدا، عشق شرع دا ویری...
  12. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ آکھاں وے دل جانی پیاریا، مینوں کیہا چیٹک لایا ای ۔ بلھے شاہ

    آکھاں وے دل جانی پیاریا، مینوں کیہا چیٹک لایا ای میں تیں وچ نہ ذراجدائی، ساتھوں اپنا آپ چھپایا ای مجھیں آئیاں رانجھا یار نہ آیا، پُھوک برہوں ڈوں لایا ای ہیں نیڑے مینوں دُور کیوں دسنایں، ساتھوں اپنا آپ چھپایا ای وچ مصر دے وانگ زلیخا، گھنگٹ کھول رُلایا ای شوہ بلھے دے سر پر برقع، تیرے عشق نچایا ای...
  13. فرخ منظور

    ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگا ۔ ہری چند اختر

    ملے گی شیخ کو جنت، ہمیں دوزخ عطا ہوگا بس اتنی بات ہے جس کے لیے محشر بپا ہوگا رہے دو دو فرشتے ساتھ اب انصاف کیا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا کسی نے کچھ لکھا ہوگا بروزِ حشر حاکم قادرِ مطلق خدا ہوگا فرشتوں کے لکھے اور شیخ کی باتوں سے کیا ہوگا تری دنیا میں صبر و شکر سے ہم نے بسر کر لی تری...
  14. فرخ منظور

    ازل سے ڈھونڈتے ہیں اک نگارِ فتنہ ساماں کو ۔ خالد مینائی

    اَزل سے ڈُھونڈتے ہیں اک نگارِ فتنہ ساماں کو لِیے پِھرتے رہیں گے تا ابد تصویرِجاناں کو ہمَیں بھی آپ ہی کرنا ہیں اپنے َدشت و َدر پیدا کہ مجنُوں ساتھ لے کر گھر سے ِنکلا تھا بیاباں کو مجھے تجھ سے چھڑایا ہے مِری بے اختیاری نے مَیں اپنی بے بسی سے ناپتا ہوں طُولِ ہجراں کو تِرے وحشی کو لے کر یُوں...
  15. فرخ منظور

    بابا بلھے شاہ آ سجن گل لگ اساڈے، کیہا جھیڑا لایو ای ۔ بلھے شاہ

    آ سجن گل لگ اساڈے، کیہا جھیڑا لایو ای ؟ سُتیاں بیٹھیاں کجھ نہ ڈٹھا، جاگدیاں شوہ پایو ای قم باذنی شمس بولے، الٹا کر لٹکایو ای عشقن عشقن جگ وچ ہوئیاں، دے ولاس بٹھایو ای میں تیں کائی نہیں جدائی، پھر کیوں آپ چھپایو ای مجھیاں آئیاں ماہی نہ آیا، پھوک برہوں رلائیو ای ایس عشقَ دے ویکھے کارے، یوسف...
  16. فرخ منظور

    اختر شیرانی بھلا کیوں کر نہ ھوں راتوں کو نیندیں بے قرار اس کی (اختر شیرانی)

    میرے خیال میں تو یہ غزل کسی نے نہیں گائی۔
  17. فرخ منظور

    مکمل غالب اور سرکاری ملازم ۔ سعادت حسن منٹو

    غالب اور سرکاری ملازمت (تحریر: سعادت حسن منٹو) حکیم محمود خان مرحوم کے دیوان خانے کے متصل یہ جو مسجد کے عقب میں ایک مکان ہے، مرزا غالب کا ہے۔ اسی کی نسبت آپ نے ایک دفعہ کہا تھا۔ مسجد کے زیر سایہ ایک گھر بنا لیا ہے یہ بندۂ کمینہ ہمسایۂ خُدا کا ہے آئیے! ہم یہاں آپ کو دیوان خانے میں لے چلیں۔...
  18. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    ہم تماشائیِ دیر و حرم و دار بھی ہیں ہم تو منصور بھی مجنون بھی فرہاد بھی ہیں (فرخ منظور)
  19. فرخ منظور

    فرخ منظور کی تک بندیاں

    یعنی خواہشیں آخر کیوں انسان پالتا ہے؟ اور انسان کی خواہشات صرف موت ہی ختم کرتی ہے ورنہ انسان کی خواہشات جاری رہتی ہیں۔
Top