نہ کرو جدا خدارا مجھے اپنے آستاں سے
نہ ملے گا پھر سہارا جو اٹھا دیا یہاں سے
یہی میری بندگی ہے یہی میری سجدہ ریزی
کہ ذرا لپٹ کہ رو لوں تیرے سنگ آستاں سے
تو ہزار بار ٹھکرا میرا سر یہیں جھکے گا
میرےدل میں ہے محبت تیرےسنگ آستاں سے
مجھے خاک میں ملا کر میری خاک بھی اڑا دے
تیرے نام پہ مٹا ہوں مجھے...