یوں تو اس پر بہت سی تھیوریز بن چکی ہیں لیکن میں جسے مانتا ہوں وہ یہ کہ کسی بھی واقعے یا تجربے سے گزرتے ہوئے ہم چیزوں کو پہچانی شکل دینے کیلئے ایک خاکے کا لاشعوری استعمال کرتے ہیں جیسے آپ اپنے کمرے میں بیٹھے ہیں اور آپ کی ٹیبل کمرے کی شمالی دیوار کے ساتھ ہے۔ اگر آپ آنکھیں بند کر کے یا منہ دوسری...