لاہور (پرویز بشیر) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے سابق چیئرمین نادرا کی صاحبزادی کو ٹیلیفون پر کسی طرح سے ہراساں کرنے کے الزامات کی سختی سے تردید کی ہے۔ ’’جنگ‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ کلچر نہیں ہے۔ مسلم لیگ (ن) پر بہت سے الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن کوئی کبھی بھی خواتین، مائوں بیٹیوں کے حوالے سے الزام نہیں لگاتا۔ طارق ملک کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان پر سنجیدہ الزامات اور کیس تھے انہوں نے ملازمت کا جو فارم پر کیا تھا اس میں بے شمار تضادات تھے۔ ڈپٹی چیئرمین کا نادرا میں کوئی عہدہ نہیں تھا لیکن پہلے وہ اس پر فائز ہوگئے۔ اگر کیس صحیح طریقے سے لڑا گیا تو وہ اندر ہوجائیں گے۔ اس سوال پر کہ طالبان سے مذاکرات کس مرحلے پر ہیں پرویز رشید نےکہا کہ دراصل طالبان کے تیس سے چالیس گروپ ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=163520
http://beta.jang.com.pk/NewsDetail.aspx?ID=163520