نتائج تلاش

  1. مقبول

    کرتا رہا انکار میں برداشت مسلسل

    محترم عبیر ابوذری کی غزل کی زمین میں اُن سے معذرت کے ساتھ کرتا رہا انکار میں برداشت مسلسل ہوتی رہی میری انا کو مات مسلسل چوکھٹ پہ اُسی بیٹھا ہوں دن رات مسلسل سُن لے گا کسی دن وہ مناجات مسلسل میرے عدو کو لکھتا ہے...
  2. مقبول

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    محترم الف عین صاحب! کُچھ بہتری لانے کے بعد غزل آپ کی خدمت میں دوبارہ پیش کر رہا ہوں تیرے تبسم کو ہر اک دُکھ کی دوا سمجھا تھا میں قدموں کی تیری دھول کو خاکِ شفا سمجھا تھا میں لالچ ،خیانت، جھوٹ سے بھی ماورا سمجھا تھا میں وُہ راہزن تھے لوگ جن کو رہنُما سمجھا تھا میں...
  3. مقبول

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    محترم خلیل صاحب ۔ بہت شُکریہ! لگتا ہے میرا نام اردو میں کر دیا گیا ہے مگر ق کے دو نقاط نظر نہیں آ رہے
  4. مقبول

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    رہنمائی کا شُکریہ محترم ظہیر صاحب
  5. مقبول

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    آپ نے بالکل صحیح نشاندہی فرمائی ہے ۔ مُجھے سیکھنے میں وقت لگے گا
  6. مقبول

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    جی آپ نے درست فرمایا ہے۔ میں آپ سے متفق ہوں کہ نام اردو میں ہی ہونا چاہئیے۔ عموماً ہر ویب سائٹ پر اندراج کے لیے کوائف انگریزی میں درج ہوتے ہیں تو یہاں بھی میں نے انگریزی ہی استعمال کی۔ بعد میں محسوس کیا کہ اس محفل میں نام اردو میں زیادہ مناسب ہے ۔ میں نے خود سے کوشش کی لیکن نام تبدیل کرنے کی...
  7. مقبول

    آنکھوں میں ہوں سراب توکیاکیا دکھائی دے

    :smile-big::smile-big::smile-big::smile-big: اگر آپ نے مجھے مُخاطب کیا ہے تو آپ کی ذرہ نوازی ہے۔ خوش آمدید کے لیے بہت شکریہ۔ میرا نام گولڑہ شریف والے پیر صاحب نے عنایت فرمایا تھا تومیرا خیال ہے اردو، فارسی اور عربی والا مقبول ہی ہو گا مگر بدقسمتی سے میری عملی زندگی سے کُچھ خاص میل نہیں کھاتا
  8. مقبول

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    محترم الف عین صاحب بہت شکریہ میں آپ کی ہدایات کی روشنی میں اس میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا اور دوبارہ آپ کے تجزیے کے لیے پیش کرو گا۔
  9. مقبول

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    رجز مثمن سالم مُستفعلن مستفعلن مستفعلن مستفعلن میں نے اس کی عروض ڈاٹ کام پر بھی جانچ کی کوئی غلطی ہو گئی ہے تو راہنمائی فرمائیں نوازش ہو گی
  10. مقبول

    علم عروض اور شعری اصطلاحات سے متعلقہ لڑیاں

    عمدہ کام کیا ہے۔ شُکریہ
  11. مقبول

    عروض ڈاٹ کام

    بہت ہی زبردست اور مفید کام کرنے کا شکریہ۔ یہ جدید وقت کی ضرورت اور شاعری کے طُلبا کے لیے انقلاب ہے۔ جتنی ستائش کی جائے کم ہے
  12. مقبول

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    محترم اساتذہ کرام میری اس غزل کو انتظامیہ کی جانب سے اصلاحِ سخن زُمرہ میں منتقل کیا گیا تھا۔ آپکی رہنمائی کا منتظر تاکہ غزل کی اصلاح ہو سکے ۔ بہت شُکریہ
  13. مقبول

    غزل- یہ میرے آگے ہیں شمر وُہ میرے پیچھے ہیں یزید

    تیرے تبسم کو سبھی دُکھ کی دوا سمجھا تھا میں اور نقشِ پا کی خاک کو خاکِ شفا سمجھا تھا میں لالچ ،خیانت، جھوٹ سے بھی ماورا سمجھا تھا میں وُہ راہزن تھے لوگ جن کو رہنُما سمجھا تھا میں بس بندوبست تھا ایک میرے باندھ لینے کے لیے جس کاکلِ خمدار کو...
  14. مقبول

    یہ جیون بوجھ ہے مُجھ پر ،گذر جائے تو بہتر ہے

    یہ جیون بوجھ ہے مُجھ پر ،گذر جائے تو بہتر ہے گیا ہوں تھک اُٹھانے سے ، اُتر جائے تو بہتر ہے غموں کی دھوپ رہتی ہے ہمیشہ صحن میں میرے کبھی چھاؤں ،اگر سُکھ کی، ٹھہر جائے تو بہتر ہے بھیانک موڑ آتے ہیں کُچھ آگے عشق میں چل کر جو بندہ ابتدا میں ہی...
  15. مقبول

    غزل

    شاندار غزل ہے ماشاالّلہ
  16. مقبول

    غزل : خط میں ممکن نہیں جواب لکھوں

    حق تو یہ ہے انہیں سراب لکھوں تیرے وعدوں کو نقشِ آب لکھوں خط میں ممکن نہیں جواب لکھوں ہو اجازت تو اک کتاب لکھوں انگلش ہو گئے ہیں اردو سے آپ کو سر لکھوں ، جناب لکھوں چاند جل جائے گا حسد میں اگر میں ترا عالمِ شباب لکھوں...
  17. مقبول

    غزل

    دوستوں سے ادھار لیتا ہوں یوں مہینہ گذار لیتا ہوں اِس غریبی میں اُس کو پانے کی دل کی خواہش کو مار لیتا ہوں جب مرے بس میں کُچھ نہیں رہتا تب خدا کو پکار لیتا ہوں پیار کے زہر میں بُجھے خنجر روز دل میں اتار لیتا ہوں آئے جس در سے بھی...
Top