پاکستان میں موجود توہینِ مذہب کے قوانین برطانوی دور میں بنائے گئے، تاہم مختلف اوقات میں ترامیم کی جاتی رہی ہیں۔ 1860ء میں برطانوی حکومت نے برصغیر میں بڑھتے ہوئے مذہبی جرائم کے سبب دفعہ 295، 296 اور 298 کے نام سے تین قوانین انڈین ضابطہ اخلاق میں شامل کئے تھے۔ اِن قوانین کے تحت کسی عبادت گاہ کی بے...