ہائے آم۔۔کیا بات کردی آپ نے ٹھنڈ میں گرمی لگ گئی ۔۔۔اور مرزا غالب بھی یاد آگئے آم کی ناپسندیدگی والے افراد پر۔۔۔کافی بار پڑھا ہوا ہوگا آپ کا بس یوں ہی برسبیل تذکرہ ۔ ۔ ۔
ایک روز مرزا کے دوست حکیم رضی الدین خان صاحب جن کو آم پسند نہیں تھے ، میرزا صاحب کے مکان پر آئے۔ دونوں دوست برآمدے میں بیٹھ...
عمران بھائی سارا مسئلہ ہی حل ہوئی گوا۔۔۔ذرا پوسٹ نمبر 22 دوبارہ پڑھیے اور ہمارا مطلب سمجھیے حامل تحریر سے بھی گذارش ہے ۔۔۔کہ سمجھ تو انہیں بھی آگئی ہوگی ۔ ۔ ۔ :cool:
میرے بچے شملہ مرچ بڑے شوق سے کھاتے ہیں ۔۔۔بشرط ہے کہ وہ پیزا کے اوپر ہو۔۔۔اور بند گوبھی۔۔۔بشرط وہ کول سلو کی صورت میں ہو اور زنگر کے ساتھ ہو۔۔۔ ورنہ سبزی صرف دھمکی کے طور پر استعمال ہوتی ہے ۔۔۔لمحہ فکریہ ہے مگر اب ہے کیا کریں ۔ ہم ہار چکے اس معاملے میں۔۔۔کوئی حل ہو تو بتائیں۔۔۔۔۔ :confused:
عمران بھائی اگر یہ ترکیب میں نے دے دی نا تو لگ رہا ہے زاہد بھائی کو ایک نئے پکوان سے کوئی نہیں روک سکتا وہ اپنی گڈ ول کو کام میں لا کر مغز لسی کے نام سے کوئی نئی چیز مارکیٹ میں نہ لے آئیں ۔ ۔ ۔ :oops:
سید عاطف علی بھیا پورے عرصے میں یہ ایک واقعہ ہوا تھا اس میں بھلا مدرسے کا کیا قصور اب کسی کو گھر والوں نے زبردستی بھیج دیا ہو اور وہ عادت سے مجبور ہوا۔۔۔باقی زیک سر جی ابھی آپ سیالکوٹ والے حادثے کی رو میں بہہ رہے ہیں ہیں ایسا نہیں ہوتا بی آپٹمیسٹک۔۔۔ ؛)
ایک مدرسے میں چوری ہوگئی تو شکایت کی گئی کے کسی طالبعلم نے چوری کی تو معلم کا خوبصورت جواب کہ ٔٔ یہ نہ کہیں کہ طالبعلم نے چوری کی بلکہ یوں ہے کہ کوئی چور طالبعلم کے روپ میں آگیا ہے ٔٔ ۔