گنجے نہاری والے

سید عمران

محفلین
عمران بھائی اگر یہ ترکیب میں نے دے دی نا تو لگ رہا ہے زاہد بھائی کو ایک نئے پکوان سے کوئی نہیں روک سکتا وہ اپنی گڈ ول کو کام میں لا کر مغز لسی کے نام سے کوئی نئی چیز مارکیٹ میں نہ لے آئیں ۔ ۔ ۔ :oops:
ادھر ادھر کی باتیں بنانے کے بجائے اب ہمیں زاہد بھائی کی ترکیب لاکر دیں!!!
 
سیما علی

لائبریرین
بہترین تحریر ۔۔۔۔شریک محفل کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔
دلی اور نہاری الگ الگ نہیں پر کراچی میں بھی ہمارے جیسے شوقین گھر میں بھی پکا کر شوق پورا کر لیتے ہیں پر دیگ کی نہاری کی بات ہی کچھ الگ ہے گرم گرم روٹی اور تُرت دیگ سے نکلی ہوئی نہاری !!! پیاز سے کڑکڑاتا ہوا گھی، بوم کی بے ریشہ بوٹیاں۔ ادرک کا لچھا۔ کتری ہوئی ہری مرچوں کی ہوائی اور ہرا دھنیا اور لیموں ۔۔۔۔۔ اِس سامان کے لیے پورے اہتمام کی ضرورت ہے۔ اس لیے جو اصل میں نہاری کا لُطف اُٹھانا چاہتا ہے تو ان سب لوازمات کا اہتمام تو ضروری کرنا ہے۔۔۔۔۔گنجے نہاری والے کی تعریف پڑھ پڑھ کر تو سچ اسقدر دل چاہنے لگا ہے اور خاص کر وہی نہاری اب تو لگتا ہے جاکر ہی کھانا پڑے گی ۔۔۔
اب تو نہ وہ فرصتیں ہیں نہ وہ لوگ لیکن دلی کی انہی چیزوں نے اُسے نمایاں کیا اور ہر بار اُجڑنے کے بعد اُسی شان و شوکت سے بس گئی ۔۔۔۔۔
ہمیشہ آباد رہے دلی اور دلی والے !!!!!!!!!
 
اتنا تو میں کر ہی سکتا ہوں، مضمون نگار کی طرف سے شیخنا الکبیر خواجہ نظام الدین اولیاء کے مزار پر جاکر سلام پیش کردوں ۔
کیا یہ پیشکش صرف بھیا کے لیے ہے ۔
آپ مہربانی فرمائیں ۔آپ کا جب بھی دربار میں حاضری کا موقع ملے تو ہمارا عاجزنہ سلام ضرور پیش کر دیجیے گا۔
 
فاخر

محفلین
کیا یہ پیشکش صرف بھیا کے لیے ہے ۔
آپ کا یہی اندازِ گفتگو ہماری محفل کیلئے اور ہم سبھوں کے لئے ’’حرزِ جان‘‘ ہے ،کیا کمال کی معصومیت ہے ،، واری جاواں !!
نهیں بھائی جان! آ پ کے لیے بھی ہے
ہم ان شاءاللٰہ کوشش کرتے ہیں، کل ہی حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کے مزار پر فاتحہ پڑھ آتے ہیں اور آپ کی طرف سے خصوصی سلام پیش کرآتے ہیں۔ ویسے بھی مجھے بستی نظام الدین اولیاء میں ایک ذاتی کام ہے۔
 
اکمل زیدی

محفلین
بہترین تحریر ۔۔۔۔شریک محفل کرنے کا بہت بہت شکریہ ۔۔۔۔
جیتے رہیے شاد و آباد رہیے آمین ۔۔۔۔۔۔۔۔
دلی اور نہاری الگ الگ نہیں پر کراچی میں بھی ہمارے جیسے شوقین گھر میں بھی پکا کر شوق پورا کر لیتے ہیں پر دیگ کی نہاری کی بات ہی کچھ الگ ہے گرم گرم روٹی اور تُرت دیگ سے نکلی ہوئی نہاری !!! پیاز سے کڑکڑاتا ہوا گھی، بوم کی بے ریشہ بوٹیاں۔ ادرک کا لچھا۔ کتری ہوئی ہری مرچوں کی ہوائی اور ہرا دھنیا اور لیموں ۔۔۔۔۔ اِس سامان کے لیے پورے اہتمام کی ضرورت ہے۔ اس لیے جو اصل میں نہاری کا لُطف اُٹھانا چاہتا ہے تو ان سب لوازمات کا اہتمام تو ضروری کرنا ہے۔۔۔۔۔گنجے نہاری والے کی تعریف پڑھ پڑھ کر تو سچ اسقدر دل چاہنے لگا ہے اور خاص کر وہی نہاری اب تو لگتا ہے جاکر ہی کھانا پڑے گی ۔۔۔
اب تو نہ وہ فرصتیں ہیں نہ وہ لوگ لیکن دلی کی انہی چیزوں نے اُسے نمایاں کیا اور ہر بار اُجڑنے کے بعد اُسی شان و شوکت سے بس گئی ۔۔۔۔۔
ہمیشہ آباد رہے دلی اور دلی والے !!!!!!!!!
عمران بھائی سارا مسئلہ ہی حل ہوئی گوا۔۔۔ذرا پوسٹ نمبر 22 دوبارہ پڑھیے اور ہمارا مطلب سمجھیے حامل تحریر سے بھی گذارش ہے ۔۔۔کہ سمجھ تو انہیں بھی آگئی ہوگی ۔ ۔ ۔ :cool:
 
سید عمران

محفلین
عمران بھائی سارا مسئلہ ہی حل ہوئی گوا۔۔۔ذرا پوسٹ نمبر 22 دوبارہ پڑھیے اور ہمارا مطلب سمجھیے حامل تحریر سے بھی گذارش ہے ۔۔۔کہ سمجھ تو انہیں بھی آگئی ہوگی ۔ ۔ ۔ :cool:
نہاری کے نام پر عیاری، مکاری، خواری سب جائز ہے۔۔۔
بس کھالیں کسی طرح!!!
:drooling::drooling::drooling:
 
فاخر

محفلین
کیا یہ پیشکش صرف بھیا کے لیے ہے ۔
آپ مہربانی فرمائیں ۔آپ کا جب بھی دربار میں حاضری کا موقع ملے تو ہمارا عاجزنہ سلام ضرور پیش کر دیجیے گا۔
جی آج بستی نظام الدین گیا تھا،
آپ کی طرف سے حضرت نظام الدین اولیاء علیہ الرحمہ کے مزار پر آپ کا سلام پیش کردیا ❤️ ۔
 
سیما علی

لائبریرین
وعلیکم السلام
آج فاتحہ کی غرض سے گیا تھا آپ کا سلام شیخ نظام الدین اولیاء سے پیش کردیا ❤️
فاخر میاں
جیتے رہیے !بہت ڈھیر ساری دعائیں پروردگار جزائے خیر عطا فرمائے ۔۔آپ نے ہمارا سلام پیش حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء کی خدمت میں ❤️❤️❤️❤️❤️
 
Top