محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے
نوٹ: اشارہ سے مراد ٹریفک سگنل ہے اور شکارہ سے مراد ٹائٹینک جہاز ہے
وُہ پہلو میں جو بیٹھا ہو ،اشارہ ٹوٹ جاتا ہے
بچاتا ہوں اشارہ تو نظارہ ٹوٹ جاتا ہے
محبت کرنے والوں کا وہ قتلِ عام کرتے...
محترم الف عین صاحب
بہت شُکریہ۔
سر، اگر یہ شعر لڑکپن میں کہا ہوتا تو بیل گاڑی ہی فٹ ہوتی:)
ابھی کار بھی ڈالی جا سکتی ہے
اب نظر فرمائیے
میں روز خود سے کیے عہد توڑ دیتا ہوں
پھر اس کے گھر کی طرف کار موڑ دیتا ہوں
یہی اُمید کہ زندہ رہیں گی آوازیں
ہوا کے دوش پہ پیغام چھوڑ دیتا ہوں
پڑی ہیں...
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے
میں روز خود سے کیے عہد توڑ دیتا ہوں
یوں تیرے گھر کی طرف گاڑی موڑ دیتا ہوں
اسی اُمید پہ، آواز زندہ رہتی ہے
ہوا کے دوش پہ پیغام چھوڑ دیتا ہوں
نمک جو آ کے چھڑکتے ہیں میرے زخموں...
محترم الف عین صاحب
بہت شکریہ
کچھ تبدیلیوں کے بعد مکمل غزل دوبارہ پیشِ خدمت ہے
چاہتوں کے عذاب کیوں اترے
آپ دل میں جناب کیوں اترے
خار کیوں آئے میری قسمت میں
تیری رَہ میں گلاب کیوں اترے
جس نگر میں ہوں ہجر کے موسم
اُس نگر میں چناب کیوں اترے
جو ہو صحرائے عشق کا باسی
کیوں وُہ پوچھے...
محترم الف عین صاحب
بہت شُکریہ
کیا “ڈالے” کے بجائے “پھینکے” بھی قابلِ قبول ہو گا؟
سر، یہاں تو لفظ “ جیون” کافی مستعمل ہے ۔ حبیب جالب اور دوسرے شعرا نے بھی اسے استعمال کیا ہے ۔ میں کم پڑھ اسے اردو کا ہی لفظ سمجھتا رہا
اس شعر میں محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب نے تعقید کی نشاندہی کی تھی۔ اب...
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
شکریہ
جن اشعار کی آپ نے تصیح تجویز کر دی تھی ان کو ویسے ہی کر دیا ہے۔ کچھ اشعار نکال دیئے ہیں ۔ کچھ میں، آپ سے مزید مدد کی درخواست ہے
استادِ محترم الف عین سے بھی یہی درخواست ہے
مجھ سے تو تصیح نہیں ہو رہی ۔ آپ کچھ مدد فرما دیجیئے
یہاں تعقید دور کرنے کے لیے...
محترم الف عین صاحب
شُکریہ
ایک شکوہ ہے کی ہماری قسمت میں مشکلات ہیں اور اس کی قسمت میں آسانیاں ہیں
چناب (دریا) ہجر والوں کے رونے کی وجہ سے بھرا رہے گا۔ اس میں پانی کم نہیں ہو گا
سر، اس میں صحرا کی جگہ دشت لایا جا سکتا ہے؟
نقاب بھی اس سے جدا نہیں ہونا چاہتا
جو ایک محبوب رکھتے ہوں ان کو توحید...
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
اصلاح کی درخواست ہے
چاہتوں کے عذاب کیوں اترے
میرے دل میں جناب کیوں اترے
کانٹے کیوں آئے میری قسمت میں
اس کی خاطر گلاب کیوں اترے
یہ تو بستی ہے ہجر والوں کی
اس نگر میں چناب کیوں اترے
عشق کے صحرا کا جو باسی ہو
کیوں وُہ پوچھے سراب کیوں...
محترم الف عین صاحب
محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب
محترم محمد خلیل الرحمٰن صاحب
اور دیگر اساتذہ کرام سے اصلاح کی درخواست ہے
کفن بھی میرا بنے گا کسی کی اترن سے
کہ میرے ہاتھ میں کاسہ ہے میرے بچپن سے
امید رکھتا ہوں جلاد سے، میں سادہ لوح
وہ آ کے پھندا اتارے گا میری گردن سے
ادھار لے کے جو بچوں...
محترم الف عین صاحب
شُکریہ۔ اگر آپ اجازت دیں تو تھوڑی کوشش اور کر لیتا ہوں
مخلُوقِ میں بانٹا خدا نے حسن دولت کی طرح
کچھ کو تو کم، کچھ کو حسیں حد سے زیادہ کر دیا
برہم ہوا ، جب بھی وُہ، آئینہ دکھانے پر مرے
غصّے نےاس کے حسن میں کچھ اور اضافہ کر دیا
پہلے ہوا خود باد شہ قابض مری املاک پر
پھر...