نتائج تلاش

  1. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب سر، آپ کی تجویز کے مطابق دونوں اشعار میں تبدیلی کر دی ہے کوشش کی ہے لیکن کوئی موزوں متبادل ذہن میں ابھی تک نہیں آیا ۔ میں اسے دیکھتا رہوں گا جب بھی کوئی مناسب متبادل بن سکا، تبدیل کر دوں گا سر، تنہا اور رہنا کو آپس میں تبدیل کر دیا ہے لیکن اس ترتیب میں تنہا کا الف گر رہا...
  2. مقبول

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    جی، اس میں تو کوئی شک نہیں ہے کہ دولت ، طاقت اور شہرت حاصل کرنے کے لیے کافی پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں اور انہیں سنبھالنا بھی کچھ آسان نہیں ہے ۔
  3. مقبول

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    ضرور جناب! مجھے کلامِ شاعر بزبان شاعر وہ بھی ترنم سے سن کر خوشی ہو گی۔ لگتا ہے آپ تو موسیقی کے بھی ماہر ہیں۔ میرے تو سر کو اوپر سے گذر گئے ہیں جن جن راگوں کا آپ نے نام لکھا ہے:) شاید آپ نے خود موسیقی کو ان راگوں کا تڑکا لگایا ہے
  4. مقبول

    وہیں تو عشق رہتا ہے

    میری کوئی اوقات تو مشورہ دینے کی نہیں وُہ بھی محترم ظہیر صاحب کو لیکن پھر بھی جان کی امان مانگ کر ایک گھسا پٹا مشورے دینے کی ہمت کر رہا ہوں۔ آپ نے بالکل درست فرمایا ہے کہ مشہور ہونے کے لیے کسی ادبی گروہ میں شامل ہونا پڑتا ہے۔ کچھ عرصہ پہلے تک اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا لیکن اب تو سوشل میڈیا...
  5. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب تبدیل شدہ غزل دیکھیے درد جو بھی پیار میں مجھ کو ملا اچھا لگا ہجر کی سوزن سے خود کو چھیدنا اچھا لگا پار کرنا تھا مجھے بھی ایک دریا عشق کا اتفاقاً مجھ کو بھی کچا گھڑا اچھا لگا جھیل، دریا اور سمندر کا بھی ہے شیدائی وُہ پَر مری آنکھوں...
  6. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    شُکریہ، راحل صاحب مصرعوں کی بنت میں بہتری انہیں الفاظ کے رد و بدل سے لائی جا سکتی ہے یا مصرعے مکمل تبدیل کرنا بہتر ہو گا؟ یہ بھی فرمائیے کہ کونسا مطلع رکھنا اورُکون سا نکال دینا چاہیئے؟ بہت شُکریہ یہاں دوبارہ لکھ رہا ہوں تاکہ پچھلے صفحہ پر نہ جانا پڑے عاشقی کے جرم کی دینا سزا اچھا لگا...
  7. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب کیا یہ مطلع درست ہیں اور ایطا کے سقم کو دور کرنے میں مدد کر سکتے ہیں؟ اگر ان سے کام بنتا ہے تو آگے چلنے کی کوشش کروں گا عاشقی کے جرم کی دینا سزا اچھا لگا سوئیوں سے غم کی خود کو چھیدنا اچھا لگا عادتوں میں بچپنا مجھ کو تِرا اچھا لگا...
  8. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب جی، سر میں غلط سمجھا۔ آپ نے سمجھانے کے لیے لکھا تھا کہ الف والے قافیے مثلاً آشنا، دِلرُبا وغیرہ ہو سکتے ہیں۔ لیکن میرے ذہن میں کیونکُہ “نا” گھوم رہا تھا تو میں سمجھا کہ مصدر والے قافیے جن میں “نا” آ رہا تھا ان کے مقابلے میں کوئی ایسا قافیہ (مثلاً آشنا، بچپنا۔۔) بھی آ سکتا ہے...
  9. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب سب سے پہلے آپ کا شُکریہ کہ اس بے مہار غزل کو راہ راست پر لانے میں آپ رہنمائی فرما رہے ہیں دوسرا یہ ہے کہ ایطا کو دورُکرنے کی کوشش میں یہ کچھ زیادہ ہی طویل ہو گئی ہے۔ مطلع کی تعداد تین ہو گئی ہے کہ ہو سکتا کوئی ٹھیک نکل آئے۔ اشعار کو کوئی...
  10. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    پھر تو آپ نے خود بہت محنت کی ہو گی اپنے علم کو موجودہ سطح تک لانے کے لیے جو اور زیادہ قابلِ ستائش بات ہے :in-love:
  11. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    راحل صاحب۔ ! آپ اپنے بارے میں کسرِ نفسی سے کام لے رہے ہیں۔ بشمول آپ کے تمام اساتذہ با علم لوگ ہیں اور بے لوث مجھ جیسوں کی مدد کر رہے ہیں تو آپ سب کو احترام دینا میرا فرض ہے اور آپ کا حق ہے۔ میرا اپنے آپ کو کم پڑھ کہنے کے کچھ اسباب ہیں۔ مثلاً ۱- میں نے اردو بارہ جماعتوں تک پڑھی ہے۔ آپ کو معلوم...
  12. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    جناب، اگر آپ مجھ کم پڑھ کو پہلے ہی آسان الفاظ میں حکم دیتے کہ مصدر کے ساتھ دوسرا مصدر نہیں بلکہ صفدر لگانا ہے تو میں دو چار صفدرے ابھی تک قابو کر کے فٹ کر چکا ہوتا۔:biggrin: Just on a lighter note اگر گراں گذرا ہو تو معذرت چاہتا ہوں
  13. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب سر، بہت شُکریہ۔ کوشش کروں گا اگر کچھ بن سکا تو!
  14. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب کیا یہ یا اس طرح کا کوئی مطلع اس نام نہاد غزل کے قوافی آزاد کر سکتا ہے وُہ مجھے پردہ ہٹا کر دیکھتا اچھا لگا مجھ کو اس کے گھر کے باہر بیٹھنا اچھا لگا شُکریہ
  15. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم راحل صاحب یعنی جھ اور س کی حرکات ایک ہونی چاہییں ۔ کیا میں ٹھیک سمجھا ہوں؟ یا آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ مطلع ایک قافیہ مصدر ہو اور دوسرا کوئی اور ؟ اگر آپ کوئی ایسے دو قوافی کی مثال دے سکیں جن کے مطلع میں استعمال سے اس غزل کے قوافی آزاد ہو سکتے ہوں تو مجھ کم پڑھ کے لیے سمجھنے میں اور اسے...
  16. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم محمّد احسن سمیع :راحل: صاحب بہت شُکریہ۔ آپ نے سرنگ کے آخر پر روشنی دکھائی ہے محترم امجد صاحب تو بہت بڑے شاعر ہیں وُہ کچھ بھی کر سکتے ہیں منصور آفاق کے ایک مصرعہ کو تھوڑا سا مروڑنے کی اجازت ہو تو یہ کہنا مناسب ہو گا “ وُہ لوگ بڑے لوگ ہیں، ہم خاک نشیں ہیں” اگر اس شعر کو اگر مطلع سمجھ لیا...
  17. مقبول

    برائے اصلاح: متفرق اشعار

    محترم الف عین صاحب شُکریہ جی، سر ۔ہم قافیہ نہ ہونے کی وجہ سے ہی اسے غزل نہیں کہا۔آپ کا تبصرہ بھی میری توقع کے خلاف نہیں ہے ۔ میں نے اسے اصلاح کے لیے اس لیے پیش کیا تاکہ یہ سیکھ سکوں کہ اس طرح کا اگر خیال ذہن میں آ جاتا ہے جو کہ غزل میں شمار نہیں ہوتا تو تکنیکی لحاظ سے کس زُمرہ میں آئے گا ۔ یا...
Top