بیسویں آفت ۔ عام لوگوں کے سوالات:-
یہ بھی بڑی آفت ہے کہ عوام الناس اللہ تعالیٰ کی صفات کے بارے میں طرح طرح کے سوالات کرتے ہیں اور اس کے کلام اور حروف و الفاظ کے متعلق پوچھتے ہیں کہ یہ حادث ہیں یا قدیم، حالانکہ عوام کا حق صرف اتنا ہے کہ وہ قرآن کریم کے احکام کی تعمیل کریں ، لیکن کیونکہ عمل نفس پر...