نماز پڑھنے کے لئے جائے نماز کا ہونا ضروری نہیں ہے۔ اگر زمین پاک صاف ہو (اور مسجد کی زمین خواہ کچی ہی کیوں نہ ہو، صاف ہی ہوتی ہے) تو زمین پر بھی نماز بلا کسی کراہیت کے پڑھی جاسکتی ہے۔ اسی طرح اگر مسجد بڑی ہو تو بچے، بڑوں کے ساتھ بھی کھڑے ہوسکتے ہیں۔ ان کا صف کے بالکل کونے میں یا آخری صفوں میں...