نتائج تلاش

  1. م

    نقد و نظر 2 "شہر آشوب" محمد خلیل الرحمٰن

    ( گزشتہ سے پیوستہ) عزیز احمد کے افسانے " زریں تاج " میں ہندوستان کے ایک شہر میں دوسری جنگِ عظیم کے پہلے دن کو پس منظر کے طور پر لیا گیا ہے۔ مرکزی کردار کی جیپ رات کو خراب ہو جاتی ہے۔ بلیک آوٹ ہے۔ ڈرایور انجن ٹھیک کر رہا ہے تو موصوف آگے دور تک نکل جاتے ہیں۔ اندھیرے میں ایک جگہ پر زریں تاج سے...
  2. م

    نقد و نظر 2 "شہر آشوب" محمد خلیل الرحمٰن

    جناب محمد خلیل الرحمٰن صاھب کا افسانہ " شہر آشوب " پڑھا۔ یہ خوبصورت زبان میں تحریر کردہ ایک علامتی افسانہ ہے۔ اس کا تعلق مختصر افسانے کی صنف سے ہے۔ جیسا کی ہم سب جانتے ہیں اردو افسانے میں مختصر افسانے اور طویل مختصر افسانے کی اصناف رایج ہیں۔ اس سے آگے ناولٹ کی حد شروع ہو جاتی ہے۔ ادیب کو لکھتے...
  3. م

    اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

    اگر اجازت ہوتو ذرا سی تصحیح کر دوں۔ وہ آیئں گھر میں ہمارے خدا کی قدرت ہے کبھی ہم ان کو کبھی اپنے گھر کو دیکھتے ہیں
  4. م

    غزل : پانی ہمیشہ بہتا ہے ڈھلوان کی طرف : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    استادِ محترم جناب اعجاز عبید صاحب۔ غزل کی پسندیدگی پر بےحد شکریہ قبول کیجئے۔ فنجان کے بارے میں مجھے قطعی علم تو نہیں میں نے اندازے سے استعمال کیا ہے۔ میں فارسی نہیں جانتا بس فارسی کے بعض الفاظ کی شد بد ہے۔ فارسی داں حضرات سے رہنمائی کی درخواست ہے ۔ محمد وارث صاحب اور محسن حجاز نقوی صاحب خصوصی...
  5. م

    اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

    ریکارڈ کی درستی کے لئے عرض ہے کہ فاتح صاحب کی بات درست ہے اصل شعر اسی طرح ہے اور یہ شعر خواجہ میر درد کا ہے جبکہ قلق صاحب نے شاید اس شعر کا دوسرا مصرع استعمال کیا ہے۔ میر درد قلق سے بہت پہلے گزرے ہیں۔
  6. م

    ایک نظم آپ کی آراء، تنقید و تبصرہ کیلئے۔'' ناراض''

    اچھی نظم ہے اظہر صاحب۔ داد قبول کیجئے۔ بس ذرا پہلے بند میں اغماض کے لفظ کو دیکھ لیجیئے کیونکہ محاورہ ہے اغماض برتنا۔
  7. م

    غزل : پانی ہمیشہ بہتا ہے ڈھلوان کی طرف : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    غزل از : محمد حفیظ الرحمٰن پانی ہمیشہ بہتا ہے ڈھلوان کی طرف کوہِ بلند و بالا سے میدان کی طرف اِک موڑ پر کھڑا ہوں مگر مخمصے میں ہوں جاؤں میں شہر کو ، کہ بیابان کی طرف رکھیے ذرا تو مجلسی آداب کا خیال یوں ٹکٹکی نہ باندھیےمہمان کی طرف ممکن ہے لوٹ آئے گیا وقت ایک دن دیتا ہے دھیان کون اِس...
  8. م

    چھوٹی بحر میں چھوٹی سی غزل -از - محمد احمد

    افسوس کہ اتنی اچھی غزل میں نے اتنے دنوں بعد پڑھی۔ اتنی چھوٹی بحر میں تو چھکے چھوٹ جاتے ہیں ۔ اور پھر اتنی سلیس زبان میں۔ یہ غزل سہل ممتنع کی بہت عمدہ مثال ھے۔ محمد احمد صاحب بہت داد قبول کیجئے،
  9. م

    غزل : ملے سفر میں ہمیں لوگ جا بجا تنہا از: محمد حفیظ الرحمٰن

    غزل از : محمد حفیظ الرحمٰن ملے سفر میں ہمیں لوگ جا بجا تنہا رہِ حیات مقدر ہے کاٹنا تنہا کسی کی تنہا روی کا مذاق اڑاؤں کیوں کہ کاٹنا ہے مجھے بھی یہ راستا تنہا...
  10. م

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    اک دن وہ مل گئے تھے سرِ رہگزر کہیں پھر دل نے بیٹھنے نہ دیا عُمر بھر کہیں اشک رام پوری
  11. م

    آپ کے پسندیدہ اشعار!

    دُور رہنے کے نکالے ہیں ہزاروں حیلے کاش ڈھونڈے یونہی ملنے کے بہانے کوئی سلیم احمد
  12. م

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    امیر مینائی کا شعر جب سے بُلبل تو نے دو تنکے لئے ٹُوٹتی ہیں بجلیاں ان کے لئے
  13. م

    بانسری (ابنِ صفی)

    خرم منظور صاحب۔ ابنِ صفی صاحب کے بارے میں جو واقعہ آپ نے لکھا ہے اُس میں اتنی ترمیم کرنا چاہتا ہوں کہ اُس وقت گفتگو جاسوسی ادب کے بارے میں نہیں بلکہ صرف کتابوں کے بارے میں ہو رہی تھی کہ اردو میں صرف فحش کتابیں ہی زیادہ بک سکتی ہیں ورنہ غیر فحش کتابیں اسی طرح معمولی تعداد میں بک سکتی ہیں۔ ابنِ...
  14. م

    عظیم کی شاعری برائے اصلاح و تنقید و تبصرہ

    عظیم صاحب۔ خود دیکھنے میں پھر بھی غلطی رہ جانے کا امکان رہتا ہے۔ بہت سی چیزیں نظر سے اوجھل رہتی ہیں۔ دوسرے جتنی بھی تنقید کریں وہ فائدہ مںد ہی ہوتی ہے۔ ٹی ایس ایلیٹ نے اپنی طویل نظم " ویسٹ لینڈ " جب ایزرا پاوءنڈ کو اصلاح کے لئے بھیجی تھی تو اُس نے کاٹ پیٹ کرکے نظم کو آدھا کر دیاتھا۔ مگر اُس سے...
  15. م

    غزل نما : صورتِ حالات گر یوں ہو تو کیا مالی کریں : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب ۔ غلطی کی نشاندہی کے لئے بےحد مشکور ہوں۔ برائے مہربانی اس میں مندرجہ ذیل ترمیم کر دیجئے۔ کر کے تشخیصِ مرض بتلا دیا ہم کو علاج بعد اس کے اور کیا اقبال اور حالی کریں ایک اور درخواست ہے وہ یہ کہ اس شعر کو اوپر کر دیجئے اور اس سے پہلے والے شعر یعنی کچھ نہ کچھ کر لیں گے...
  16. م

    اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

    یہ مصرع میر کا نہیں بلکہ سودا کا ہے۔ دو شعر سنیے۔ اب کے بھی دن بہار کے یونہی چلے گئے پھرِ پھرِ گُل آ چکے پہ سجن تم چلے گئے پُوچھے ہے پھول و پھل کی خبر اب تو عندلیب ٹوٹے جھڑے خزاں ہوئی، پھولے پھلے گئے حوالہ : ڈاکتر یوسف حُسین خاں کی کتاب ' اُردو غزل صفحہ نمبر 459 ًمصنف کے برادران : ڈاکتر...
  17. م

    غزل : چاہت میں کیا دنیاداری، عشق میں کیسی مجبوری از: محسن بھوپالی

    غزل محسن بھوپالی چاہت میں کیا دنیاداری، عشق میں کیسی مجبوری لوگوں کا کیا سمجھانے دو اُن کی اپنی مجبوری میں نے دِل کی بات رکھی اور توُ نے دنیا والوں کی میری عرض بھی مجبوری تھی اُن کا حُکم بھی مجبوری روک سکو تو پہلی بارش کی بوندوں کو تم روکو کچی مٹی تو مہکے...
  18. م

    اشعار جو اپنے خالق کو پیچھے چھوڑ گئے

    ثاقب صاحب۔ معذرت کے ساتھ مداخلت کی جسارت کر رہا ہوں اس لیے کہ بات شعر کی ہے اور اگر کنفیوژن برقرار رہا تو ہو سکتا ہے کہ کوئی نیا پڑھنے والا غلط رُخ پر چلا جائے۔ مذکورہ شعر دراصل محسن بھوپالی کے ایک قطعے سے ماخوذ ہے جو کچھ یوں ہے۔ تلقینِ اعتماد وہ فرما رہے ہیں...
  19. م

    غزل نما : صورتِ حالات گر یوں ہو تو کیا مالی کریں : از : محمد حفیظ الرحمٰن

    ابنِ رضا صاحب۔ غزل نما کی پسندیدگی کے لئے مشکورہوں ۔ مجھ سے بڑی بھول ہوئی۔ میں نے دیکھا ہی نہیں کہ یہ نشان کہاں بنا ہوا ہے۔ آپ کا بے حد شکریہ کہ آپ نے میری غلطی کی طرف توجہ دلائی۔ میں آپ سے بھی اور خصوصی طور پر محمد احمد صاحب سے معذرت خواہ ہوں۔
Top