نتائج تلاش

  1. م

    غزل : ہے کون دھنک کے رنگوں میں لپٹا ہوا محوِ خرام میاں

    جناب سید شہزاد ناصر صاحب۔ جناب داد کے لئے بےحد شکریہ۔ آپ نے اتنی زبردست حوصلہ افزائی فرمائی کہ میرا دل خوشی سے بھر گیا۔ جناب بڑی نوازش۔
  2. م

    غزل : ہے کون دھنک کے رنگوں میں لپٹا ہوا محوِ خرام میاں

    جناب ابنِ رضا صاحب ۔ بےحد شکریہ جناب۔ بڑی نوازش۔
  3. م

    غزل : ہے کون دھنک کے رنگوں میں لپٹا ہوا محوِ خرام میاں

    جناب اسامہ سرسری صاحب ۔ غزل کی پسندیدگی پر میری طرف سے بےحد شکریہ قبول فرمایئے۔
  4. م

    غزل : ہے کون دھنک کے رنگوں میں لپٹا ہوا محوِ خرام میاں

    جناب خلیل صاحب غزل کی پسندیدگی کے لیے بہت شکریہ قبول فرمایئے۔
  5. م

    غزل : ہے کون دھنک کے رنگوں میں لپٹا ہوا محوِ خرام میاں

    غز ل از : محمد حفیظ الرحمٰن ہے کون دھنک کے رنگوں میں لپٹا ہوا محوِ خرام میاں گر دیکھ لے ہم کو ایک نظر بِک جایئں گےبے دام میاں وہ وعدہ کر کے بھول گیا تم کب تک رستہ دیکھو گے اب دِن تو سارا بِیت چکا اور ہونے آئی شام میاں اب جاہ و حشم کی حسرت کیا اب نام و نمود کی خواہش کیا جب ساری عمر گزاری...
  6. م

    فارسی شاعری خوبصورت فارسی اشعار مع اردو ترجمہ

    آپ حضرات نے تو کمال ہی کر دیا ہے۔ ہم جیسے لوگوں کے لئے فارسی شاعری کا ایسا ذخیرہ ترجمے کے ساتھ فراہم کر دیا ہے کہ دل سے دعایئں نکل رہی ہیں۔ میں نے یہ تمام صفحات دیکھےہیں۔ ایک غزل تلاش کرتا رہا نظر نہیں آئی۔ ہو سکتا ہے میری کوتاہی ہو۔ رودکی کی غزل ۔ بوئے جوئے مولیاں آید ہمے۔ یاد یار مہرباں آید...
  7. م

    مجمع لگا ہوا ہے قلندر کے آس پاس ۔ فاتح الدین بشیر

    بہت عمدہ غزل ہے فاتح صاحب۔ داد قبول کیجئے۔ میرے ذاتی خیال میں سگرٹ کے لفظ میں کوئ مضایقہ نہیں۔ جیسے احمد مشتاق نے کہا ہے۔ مقصد ہے زندگی کا اگر کچھ تو بس یہی۔ سگرٹ کا کش لگا کے دھواں اس کا دیکھنا۔
  8. م

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    بہت اچھا تبصرہ ہے ملک عدنان صاحب۔ بہت شکریہ۔ کیوں نہ پوری غزل ہو جائے۔ مزہ آئے گا۔ میں منتظر رہوں گا۔
  9. م

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    استادِ مکرم جناب اعجاز عبید صاحب۔ سر غزل کی پسندیدگی کے لیے بے حد شکریہ قبول فرمایئے۔ بڑی نوازش۔
  10. م

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    جناب ندیم مراد صاحب۔ غزل کی پسندیدگی کا بہت بہت شکریہ۔ ردیف کے بارے میں آپ کا اعتراض بالکل درست ہے۔ اصل میں یہ غزل ایک رات سوتے سے اٹھ کر لکھی تھی۔ تقریبا رات کے ساڑھے تین بجے آنکھ کھل گئی اور یہ غزل خود بخود بننے لگی۔ چونکہ آمد تھی اس لیےاس میں کوئی ترمیم نہیں کی۔ ردیف ہی کے باعث اس کو ایک طویل...
  11. م

    بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

    جناب ایک بات تو بھول ہی گیا۔میرےپاس تعلیم و تربیت کے بعض پرانے شمارے بھی ہیں۔
  12. م

    بچوں کے ناول، بچوں کی دنیا ۔ ۔ ۔۔

    جناب راشد اشرف صاحب، سب سےپہلے تو بچوں کے ناولوں کا خزانہ اردو محفل میں لگانے پر شکریئے کا نذرانہ قبول کیجئے پھر یہ درخواست قبول کیجیئے کہ اس سلسے کو کبھی موقوف نہ کیجئے گا۔ بچوں کو یہ چیزیں ملیں گی تو پڑھیں گے نا۔ میرے پاس بھی فیروز سنز کے کافی ناول ہیں۔ اس کے علاوہ کھلونا نئی دہلی کے کچھ...
  13. م

    معذرت تجھ سے بے انتہا معذرت۔ فاتح الدین بشیر

    جناب فاتح صاحب۔ کئی مہینوں بعد اردو محفل میں حاضر ہوتے ہی اتنی اچھی غزل پڑھنے کو ملی۔ ہر شعر اچھا ہے کس کس کی تعریف کروں۔ بہت داد قبول فرمایئے۔
  14. م

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    جناب مہدی نقوی حجاز صاحب۔ غزل کی پسندیدگی کے لئے بےحد شکریہ قبول فرمایئے- بڑی نوازش ۔
  15. م

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    جناب محمد خلیل الرحمٰن صاحب۔ داد کے لئے شکریہ قبول فرمایئے۔ بڑی نوازش۔
  16. م

    غزل : لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں : از محمد حفیظ الرحمٰن

    غزل از : محمد حفیظ الرحمٰن لے آئی ہم کو گردشِ دوراں کباڑ میں اب ڈھونڈیئے حیات کے ساماں کباڑ میں گدڑی کا لعل گر نہ کہیں ، ان کو کیا کہیں دیکھے ہیں ہم نے لعلِ بدخشاں کباڑ میں ڈھونڈا عبث علاجِ غمِ دل جگہ جگہ رکھا تھا جبکہ درد کا درماں کباڑ میں چاہِ ذقن و چاہِ زنخداں کی کیا کہیں جب رُل رہے...
  17. م

    دشت کی صدیوں پرانی آنکھ میں ۔منصور آفاق کی تازہ غزل

    بجلیو! موسیٰ کلیم اللہ سے میں سن رہاہوں لن ترانی تخلیہ جناب منصور آفاق صاحب۔ آپ کی غزلیں بہت اچھی ہیں۔ بس مندرجہ بالا شعر کے بارے میں یہ عرض کرنا ہے کہ لن ترانی تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا۔ جس کا مطلب ہے " تم مجھے نہیں دیکھ سکتے"۔
  18. م

    ایک قطعہ از : محمد حفیظ الرحمٰن

    ایک قطعہ محمد حفیظ الرحمٰن رو رو کے جو بہہ گئی ہیں آنکھیں سنتے تو کہ کیا کہہ گئی ہیں آنکھیں دیکھا تھا جو اک اداس منظر اپنی تو وہیں رہ گئی ہیں آنکھیں
  19. م

    جب بھی میں کشفِ ذات سے گزرا۔ تازہ غزل ۔ منصور آفاق

    جناب منصور صاحب۔ آپ نے کسر نفسی سے کام لیا ہے۔ یہ ایک نہیں بلکہ تین غزلیں ہیں اور بہت خوب ہیں۔ ہاتھ میں لالٹین لے کے میں کو اگر تبدیل کر کے لے کے قندیل اپنے ہاتھوں میں کر دیں تو کیسا رہے۔ یہ صرف ایک رائے ہے جسے قبول کرنا بالکل ضروری نہیں۔
Top