ظہیر بھائی ، آپ کے حکم کی تعمیل میں مضمون پیش کر رہا ہوں . مضمون کیا ہے ، اپنے چند پسندیدہ اشعار کا ذکر ہے . :) اِس کوشش کا پس منظر بھی سن لیجیے . اِس صدی کی شروعات میں میرا انٹرنیٹ کی چند اَدَبی محافل سے گزر ہوا . ان محافل میں اُرْدُو کو رومن میں لکھنے کا رواج تھا ، اور کبھی کبھی تو پوری گفتگو...