نتائج تلاش

  1. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    خورشید صاحب ، داد كے لیے بے حد ممنون ہوں . بہت شکریہ ! آپ كے سوال کا جواب یاسر بھائی کو میرے ناچیز مراسلےمیں موجود ہے . مزید وضاحت کی ضرورت ہو تو حکم کیجیے .
  2. ع

    غزل: دِل کی باتیں مت مانو دِل جھوٹا بھی ہو سکتا ہے

    یاسر بھائی ، آپ کی داد باعث صد مسرت ہے . شکریہ اور جزاک اللہ . مطلع کا خیال بہت پیچیدہ تو نہیں ، لیکن ممکن ہے صفائی سے ادا نہ ہو سکا ہو . میں کہنا یہ چاہ رہا ہوں کہ دِل ، جو تصورات میں کھویا رہتا ہے ، اکثر اندھے کی طرح اصلیت دیکھنے سے قاصر ہوتا ہے . اور عین ممکن ہے کہ اسی وجہ سے وہ انجانےمیں...
  3. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    یاسر بھائی ، مجھے یاد ہے کہ ایک محفل میں یہ دعویٰ پیش کیا گیا تھا کہ لفظ مانند کی جنس وہ لفظ طے کرتا ہے جس سے تشبیہ دی جائے . لیکن واقعہ یہ ہے کہ شعرا نے مذکر اور مونث دونوں طرح كے الفاظ كے ساتھ ’كے‘ اور ’کی‘ باندھا ہے . مونث الفاظ كے ساتھ ’کی‘ کی مثال میں پہلے ہی دے چکا ہوں . اب مذکر كے ساتھ...
  4. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    اَرشَد صاحب ، نگاہ کرم اور رائے کا شکریہ ! میں آپ کا موقف پوری طرح سمجھ نہیں سکا . اگر آپ یہ کہہ رہے ہیں کہ لفظ مانند کی جنس کا تعین جملے کا فاعل کرتا ہے ، تو میری ناچیز رائے میں واقعہ یہ نہیں ہے . اگر ایسا ہوتا تو قاسمی صاحب ، جن کا اَدَبی مقام کسی تعارف کا محتاج نہیں ، کہتے کہ ’(میں) زندگی شمع...
  5. ع

    ایک چہرہ

    محترم سرور صاحب ، آپ کی نظم دیکھی . فی الحال رسید كے طور پر داد پیش کر رہا ہوں . قبول فرمائیے . فرصت ملی تو چند ناچیز تفصیلی تاثرات پیش کروں گا .
  6. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    یاسر بھائی ، وعلیکم السلام . بھائی ، آپ نے حکم دیا اور خاکسار حاضر ہو گیا . :) دعا اور داد كے لیے ممنون ہوں . جزاک اللہ . ’کوئی ہو جائے‘ پر آپ کی رائے سَر آنكھوں پر . البتہ ’مانند‘ مذکر اور مونث دونوں طرح سے مستعمل ہے . مونث استعمال کی چند مثالیں دیکھیے : زندگی شمع کی مانند جلاتا ہوں ندیمؔ بجھ...
  7. ع

    ایک سوال

    محترم سرور صاحب ، آپ کی نظم نظر نواز ہوئی . ’ کسی غریب کی کُٹیا کا ٹمٹما تا دیا‘ پڑھ کر ایک دیا سا جلا . ایسا لگا کہ یہ نظم پہلے دیکھی ہے . لیکن پِھر اِس سے متعلق کچھ بھی یاد نہیں آیا . بہر حال ، نظم مجموعی طور پر خوب ہے اور داد کی مستحق ہے سو قبول فرمائیے . مزید چند حقیر تاثرات پیش ہیں ، اِس...
  8. ع

    تاریک دیاروں میں اُجالے کا پتہ ہیں

    ظہیر بھائی ، آپ کی غزل پر کچھ روز قبل نگاہ پڑی تھی . پِھر اِس پر احباب كے تبصرے بھی دیکھے ، لیکن وقت کی قلت كے باعث فوراََ کچھ عرض نہ کر سکا . پہلے تو اِس اعلیٰ غزل پر ناچیز داد قبول فرمائیے . چند اشعار تو بہت ہی عمدہ ہیں سو ان پر خصوصی داد ! اور اب چند دیگر تاثرات پیش ہیں . آپ کی غزل پر اتنا...
  9. ع

    آہ نیم شبی ؎۱

    محترم سرور صاحب ، جواب میں تاخیر كے لیے معذرت . اس بَیاض کی مدد سے میں نے ایک دو چھوٹے موٹے مضامین ضرور ترتیب دئے ہیں ، لیکن مکمل مواد کی ترتیب اور اشاعت کی نہ تو فرصت ملی ، نہ ضرورت محسوس ہوئی . اس بَیاض میں جو اسباق ہیں ، وہ انٹرنیٹ پر پہلے ہی دستیاب ہیں .
  10. ع

    آہ نیم شبی ؎۱

    محترم سرور صاحب ، محفل میں خوش آمدید ! آپ کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہوئی . امید ہے مزاج بخیر ہونگے . آپ کی اِس اعلیٰ غزل سے پہلے بھی لطف اندوز ہو چکا ہوں ، اور آج پڑھ کر پِھر بہت لطف آیا . مکرر داد قبول فرمائیے . امید ہے آپ تشریف لاتے رہینگے . احباب گرامی ، سرور صاحب شاید خود اپنا تعارف کرانے میں...
  11. ع

    گوشوارہ

    ظہیر بھائی، جی آج کل مصروفیات واقعی بڑھ گئی ہیں . سرور صاحب کی آمد کی خبر سن کر بہت خوشی ہوئی . ان سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے . مجھے یقین ہے ان کی یہاں موجودگی بزم كے لیے رونق افزاء اور احباب كے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی .
  12. ع

    غزل: آئینہ مجھ کو پس و پیش میں تکتا کیوں ہے

    جاسمن صاحبہ ، نگاہ کرم اور ذرہ نوازی كے لیے بے حد ممنون ہوں . جزاک اللہ !
  13. ع

    ایک غزل ۔ بیادِ خواجہ میر درد ۔ کوئی بتلائے کیا یہ غم کم ہے

    جاسمن صاحبہ ، وضاحت کا شکریہ ! چونکہ ’بے درد‘ كے معنی ’بےرحم‘ یا ’سنگ دل‘ ہیں، میں تصدیق کرنا چاہ رہا تھا کہ آپ ایسی غزل کی بات تو نہیں کر رہی ہیں جسے پڑھ کر قاری بے حد تکلیف محسوس کرے اور درد سے کراہنے لگے . :) اگر آپ کی مراد ایسے اشعار ہیں جن میں الفاظ غمناک اور مایوس کن ہوں ، لیکن پیغام پر...
  14. ع

    الف عین اسٹوڈیو-2 (شاعری)

    روفی بھائی ، خوش آمدید ! اگرچہ آپ نے نئے اشعار شامل کیے ہیں ، البتہ آپ کی غزل پر خاصے تبصرے ہو چکے ہیں ، لہذا زیادہ تفصیل میں نہیں جاؤنگا . مختصر یہ کہ اب اشعار عمومی طور پر صاف ستھرے ہیں . صرف دو جگہ مزید بہتری کی ضرورت ہے . تیسرے شعر میں ’ہوا ہے‘ پر روانی ٹوٹ رہی ہے . یہاں ’ہی ہوا‘ کے وزن کا...
  15. ع

    گوشوارہ

    ظہیر بھائی ، بہت اچھی نظم ہے . کیا کہنے !
  16. ع

    نہ رہے کوئی بھی دل میں تو بسا کرتا ہے

    ظہیر بھائی ، حسب معمول نہایت عمدہ غزلیں ہے . داد قبول فرمائیے .
Top